365 دن (حصہ اول) — Page 169
درس روحانی خزائن 169 کسی کو کسی طرح اور کسی کو کسی طرح بدلہ دیتا اور دیتا رہے گا۔پس اپاہج اور اندھے وغیرہ کو اپنی ان نقائص خلقت کا بدلہ قیامت میں مل جاویگا۔پھر یہ بھی ممکن ہے کہ ایک شخص شاہی گھر میں پید اہو اہے اور سارے سامان عیش و نشاط مہیا ہیں پر وہ بار یک در بار یک دکھوں اور مصیبتوں میں مبتلا ہے اور وہ شخص جو گدائی اور فقیری حیثیت میں بھیک مانگتا پھر تا ہے ایسے سکھوں میں ہو کہ اس امیر زادے کو کبھی میسر نہیں۔پھر کیا کہیں دولت والے کو یہ حکم دیا ہے کہ اس سے عیاشی کر بلکہ یہ حکم دیا ہے کہ غریب بھائی کی طرح عبادت کر۔بہر حال یہ دنیا چند روزہ ہے۔انسان کیا سمجھتا ہے کہ میری عمر کس قدر ہے۔“ مشکل الفاظ کے معانی: تخم ریزی بیج بونا خلقت ( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 72-73) تخلیق ، بناوٹ