365 دن (حصہ اول) — Page 131
درس حدیث 131 رس حدیث نمبر 24 حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی الی یوم کو فرماتے ہوئے سنامَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلوةٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ بِهَا عَشْرًا (مسلم کتاب الصلوۃ باب استحباب القول مثل قول المؤذن لمن سمع۔۔۔۔84) کہ جس شخص نے مجھ پر ایک دفعہ درود بھیجا تو اللہ اس پر دس مرتبہ رحمت فرمائے گا۔ہمارے نبی صلی یکم سب نبیوں میں افضل اور خاتم الانبیاء ہیں اور آپ صلی للی کم پہلے انبیاء اور رسولوں کے مقابلہ میں جو اپنی قوم کی طرف بھیجے گئے تھے ، ساری دنیا کی طرف بھیجے گئے ہیں اور آپ صلی یہ کام انسانوں کے لئے سب سے پہلے اور سب سے بڑے شفیع ہیں اور آپ صلی للی کم سے محبت کرنا اور آپ صلی علی یکم کی ذات مبارک پر درود بھیجنا ہر مومن کا فرض ہے اور جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کا اللہ سے محبت کا تعلق ہو اور اللہ اس پر محبت کی نظر ڈالے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ آپ صلی علیم سے محبت کرے اور آپ صلی الی یکم کی پیروی کرے اور آپ صلی الی یم کے اسوہ حسنہ پر عمل کرے۔اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں آپ صلی للی کیم کو مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ لوگوں کو کہدو کہ اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میرے پیچھے چلو، تم اللہ کے محبوب اور پیارے بن جاؤ گے۔(آل عمران: 32) حضور صلی یکم کی پیروی کرنے اور آپ صلی الی الم سے محبت کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں مومنوں کو حکم دیا ہے کہ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلَّمُوا تَسْلِيمًا ( الاحزاب:57) کہ اے وہ لو گو جو ایمان لائے ہو، نبی صلی للی کم پر درود بھیجو اور بہت سلام بھیجو۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین