365 دن (حصہ اول) — Page 111
درس حدیث رس ސލ ریٹ نمبر 7 ہمارے پیارے نبی صلی تعلیم کے صحابی حضرت عبداللہ بن مسعودؓ بیان کرتے ہیں: سَأَلْتُ النَّبِي يا الله أَيُّ الْعَمَلِ أَحَبُّ إِلَى اللهِ ؟ کہ میں نے نبی صلی علیم سے پوچھا اللہ کو سب سے پیارا کام کیا ہے قَالَ الصَّلوةُ عَلَى وَقْتِهَا آپ نے فرمایا وقت پر نماز ادا کرنا۔(بخاری کتاب مواقيت الصلوۃ باب فضل الصلوة لوقتها (527) جیسا کہ پہلے ایک دن درس میں ذکر کیا گیا تھا کہ ہمارے دین کے دو بڑے حصے ہیں ایک اللہ کی عبادت کرنا اور اس کا حق جو ہم پر ہے ادا کرنا۔دوسرے اللہ کی مخلوق سے ہمدردی کرنا، شفقت اور بندوں کے حقوق ادا کرنا۔آج کی حدیث میں اللہ کی عبادت اور اللہ کے حقوق ادا کرنے کے سلسلہ میں سب سے ان پر ضروری عبادت اور سب سے اہم عبادت جو 7 سال سے زیادہ عمر والے ہر مسلمان کے لئے دن میں پانچ دفعہ پڑھنا خدا کا حکم ہے اور جس پر عمل کرنا مسلمان ہونے کے لئے لازمی ہے ، وہ نماز ہے۔جس کا مقصد یہ ہے کہ انسان اپنے تمام کام، اپنی تمام تفریحیں، اپنی تمام باتیں اور دلچسپیاں چھوڑ کر اپنے رب کو یاد کرے جس نے اس کو پیدا کیا اس پر طرح طرح کے احسان کئے اور جس کے پاس اس نے مرنے کے بعد حاضر ہونا ہے اور اس کو اپنے کاموں کا حساب دینا ہے۔کہنے والے نے کہا ہے کہ قیامت کے دن جب خدا کے حضور پیش ہو گا اور انسان خدا کے ڈر سے کانپ رہا ہو گا، سب سے پہلے جس چیز کے بارے میں پوچھا جائے گا وہ نماز ہے اگر اس امتحان میں پورا اتر آیا تو پھر بعد کی باتیں آسان ہوں گی۔( ترمذی کتاب الصلوۃ باب ان اوّل ما يحاسب به العبد يوم القيامة الصلوة 413) بعض لوگ نماز کو ایک بوجھ سمجھتے ہیں حالانکہ اللہ کے ذکر اور اس سے مانگنے کے علاوہ اگر دنیوی طور پر بھی دیکھا جائے تو نماز ایک بوجھ نہیں بلکہ لوگوں سے محبت سے ملنے ، ان کی ہمدردی کرنے ، ان کو فائدہ دینے اور ان سے فائدہ اٹھانے کا بہترین ذریعہ ہے۔صفائی اختیار کرنے اور پریشانیوں کو دور کرنے اور طبیعت میں خوشی پیدا کرنے کا سبب ہے۔ایک انسان دنیا