365 دن (حصہ اول)

by Other Authors

Page 126 of 208

365 دن (حصہ اول) — Page 126

درس حدیث 126 س حد نمبر 20 ہمارے نبی صلی ا لم فرماتے ہیں خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ کہ تم میں سے بہترین وہ شخص ہے جو اپنے گھر والوں سے بہترین سلوک کرتا ہے۔وَأَنَا خَيْرُكُمْ لِأَهْلِ اور اس بارہ میں میر انمونہ تم سب سے بہتر ہے میں اپنے گھر والوں سے سب سے بہتر سلوک کرتاہوں۔( ترمذی کتاب المناقب باب فضل ازواج النبي صلى الم 3895) سة ہمارے دین اسلام میں اس بات پر بہت ہی زیادہ زور دیا گیا ہے کہ خاوند اور باپ اپنی بیوی اور بچوں سے بہت زیادہ نیک سلوک کرے۔آپ اگر قرآن شریف پڑھنا شروع کریں تو اس میں مذہب کے بنیادی اصول اور اللہ تعالیٰ کی توحید اور نماز اور زکوۃ اور روزہ اور حج کے بعد سب سے زیادہ لمبا اور تفصیلی ذکر عائلی تعلقات یعنی میاں بیوی اور خاندانی تعلقات کے بارہ میں حکم اور نصیحت کے بارہ میں کیا گیا ہے۔چنانچہ یہ ذکر سورۃ البقرۃ کی آیت 222 سے شروع ہو کر 243 تک پہنچتا ہے۔پھر اس کے بعد بھی بار بار میاں بیوی کے بارہ میں ارشادات ہیں اور ہمارے نبی صلی الی یوم کے ایک صحابی کو جو بہت زیادہ تہجد پڑھتے اور روزے رکھتے تھے فرمایلانَّ لِجَسَدِكَ عَلَيْكَ حَقٌّ وَ لِزَوْجِكَ عَلَيْكَ حَقٌّ کہ تمہارے اپنے جسم کا بھی تم پر حق ہے اور تمہاری بیوی کا بھی تم پر حق ہے۔( بخاری کتاب النکاح باب لزوجك عليك حق 5199) حضرت ابو ہریرۃ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ال ولیم نے فرمایا کہ عورتوں کے متعلق تاکید ، احکامات کو قبول کرو کہ وہ پہلی سے پیدا کی گئی ہیں اور پسلی کا وہ حصہ ہی سب سے ٹیڑھا ہوتا ہے جو سب سے اعلیٰ ہوتا ہے اگر تم اس کو سیدھا کرنے کی کوشش کرو گے تو اس کو توڑ دو گے اگر چھوڑ دو گے تو وہ ٹیڑھا ہی رہے گا۔( بخاری کتاب النکاح باب الوصاة بالنساء 5186) پس عورتوں کی بھلائی کے بارہ میں تاکیدی احکامات کی تعمیل کرو۔حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ حبشہ کے لوگ اپنی بر چھیوں سے کھیلا کرتے تھے اور حضور صلی ا یکم مجھے اوٹ میں