365 دن (حصہ اول)

by Other Authors

Page 101 of 208

365 دن (حصہ اول) — Page 101

درس حدیث درس حدیث نمبر 1 101 ہمارے نبی صلی ا لم فرماتے ہیں: كَلِمَتَانِ خَفِيفَتَانِ عَلَى النِّسَانِ دو باتیں ہیں جو زبان پر بہت آسان اور ہلکی ہیں ثَقِيلَتَانِ فِی الْمِیزَانِ مگر خدا تعالیٰ کی طرف اجر اور بدلہ کے ترازو میں بہت بھاری ہیں حَبِيْبَتَانِ إِلَى الرَّحْمٰنِ خدائے رحمان کو جو بغیر عمل اور محنت کے بڑھ چڑھ کر اجر دیتا ہے بہت پیارے ہیں اور وہ دو باتیں ہیں ایک سُبْحَنَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ الله تعالیٰ پاک ہیں ہر قسم کی برائی سے کمزوری سے گناہ سے اور صرف پاک ہی نہیں سب تعریف کا سب خوبیوں کا ہر طرح کے حسن و احسان کا مالک ہے اور یہ صرف چھوٹے درجہ پر نہیں بلکہ سُبْحْنَ اللہ العظیم اللہ ہر طرح کی کمزوری اور نقص سے پاک ہونے کے علاوہ ہر طرح کی بڑائی اور عظمت اور شان بھی اسی کے لئے ہے۔( بخاری کتاب التوحید باب قول الله تعالى ونضع الموازين القسط۔۔۔7563) ان دو چھوٹے سے مگر بہت پیارے فقروں میں ہمارے رب کی ایسی تعریف ہے جو بڑی بڑی کتابوں میں بھی نہیں ہو گی۔ہمارے رب کی کتاب قرآن شریف میں اور ہمارے نبی صلی الم کی باتوں میں جہاں اچھی طرح کھول کر پوری تفصیل میں ہمارے رب کی صفات اور پیارے نام بیان کئے گئے ہیں وہاں بڑے بڑے مضامین جو باریک اور لطیف مضمونوں کو بیان کرتے ہیں بہت ہی تھوڑے ہیں جن کو سمجھنا اور یاد رکھنا بہت آسان ہے بیان کئے گئے ہیں۔ہمارا رب ہر قسم کے نقص سے پاک ہے کوئی کمزوری اس میں نہیں پائی جاتی، اس میں کوئی عیب نہیں، اس سے کوئی غلطی، کوئی نادانی، کوئی گناہ سرزد نہیں ہو سکتا۔دوسری طرف ہر خوبی جو ہو سکتی ہے اور ہر خوبصورتی جو انسان کی عقل میں آسکتی ہے ہمارے رب میں پائی جاتی ہے اور یہ سارے مضامین ان چھوٹے سے دو فقروں میں آجاتے ہیں۔آئیے ہم ان دونوں فقروں کو زبانی یاد کر لیں اور ان کو دہراتے رہیں : سُبْحَانَ اللهِ وَ بِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيْمِ