دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال — Page 77
77 دوسری جگہ لکھتے ہیں : انقطاع نبوت کا انکار اور تکمیل نبوت کا اقرار یہ عقیدہ قادیانیت کے لئے بہت مفید ہے۔(ختم نبوت اور تحذیر الناس ، صفحہ 112) اس سے چند باتیں معلوم ہوئیں۔ا۔اس لفظ خاتم النبیین کا معنی آخری نبی کے علاوہ کوئی اور لینا کفر ہے۔ii۔ایسے کفر کو جو کفر نہ کہے وہ بھی کافر۔iii۔اس کا معنی تکمیل نبوت کرنا ، انقطاع کا نہ کرنا قادیانیت کو مفید ہے۔اور اس معنی میں کوئی تاویل و تخصیص نہیں ہو سکتی۔پھرتووالداحمد رضا خان صاحب بھی مؤید قادیان تھے القصہ دیکھیے : بانی بریلوی فاضل بریلوی نے اپنے والد کی کتاب الکلام الا وضح کی تعریف و توصیف کی اور اسے علوم کثیرہ پر مشتمل کہا ہے۔(دیکھیے الکلام الا وضح صفحہ ز) اسی میں لکھا ہے: جو اس لفظ کو بموجب قرآت عاصم رحمۃ اللہ علیہ کے خاتم النبیین بفتح تا پڑھیں تو ایک اور خاصہ آپ کا ثابت ہوتا ہے۔کہ سوا آپ کے یہ لقب بھی کسی کو حاصل نہ ہوا۔مہر سے اعتبار بڑھتا ہے۔اور آپ کے سبب سے پیغمبروں کا اعتبار زیادہ ہوا اور مہر سے زینت ہوتی ہے اور آپ انبیاء کی زینت ہیں۔(الکلام الا وضح، صفحہ 202) اس لفظ کا معنی صرف آخری نبی نقی علی خان بھی نہیں مانتا۔بلکہ اس کا معنی انبیاء کی نبوت پر مہر لگانے والا کیا ہے۔تو یہ بھی نص قطعی کا منکر، اجماع امت کا منکر ، اس معنی میں تاویل کرنے والا ہے۔لہذا کا فر ہوا اور پیچھے گزر چکا کہ جوکسی کفر کی تحسین کرے وہ بھی کا فر ہے۔لہذا فاضل بریلوی بھی گیا۔اس لئے تقسیم صاحب ذرا قدم پھونک پھونک کر رکھیے۔آگے ”پھر توپیر جماعت علی شاہ کے بیٹے، مولوی صادق