دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال — Page 41
41 ہے کہ ہماری ختم نبوت کی تفسیر احمدیوں سے بالکل نہیں ملتی ، بلکہ ہمارا احمدیوں سے کوئی ہمدردی کا رشتہ نہیں ، بلکہ ہم تو احمدیوں کے اول المخالفین ہیں، بلکہ ہم تو ان کے ازلی دشمن ہیں، بلکہ ہم کوموقعہ ملے تو ہم ان کو ذبح کر دیں اور زندہ رہنے کا بھی حق چھین لیں، بلکہ ہم تو ان کو بموں سے اڑا دیں، ان کی مساجد کو ”مرز واڑے کا نام دے دیں اور ان کے گھروں پر سے کلمہ طیبہ کو کھرچ ڈالیں ، ان کو شعائر اسلام یہاں تک کہ السلام علیکم کہنے اور آذان دینے سے بھی روک دیں اور ان تمام نیک کاموں کا سہرا ہمارے سر پر ہو اور کاش ان تمام نیک کاموں سے ہمارے ماتھے پر لگا " تحذیر الناس“ کا داغ دھل جائے اور کاش دنیا ہمیں یہ طعنہ کبھی نہ دے کہ ہمارے بانی مولانا قاسم نانوتوی نے ختم نبوت کی وہی تفسیر کی تھی جو آج احمدی کر رہے ہیں اس الزام کو دھونے کے لئے ہم سب کاموں کے لئے تیار ہیں خواہ وہ اسلامی اخلاق سے انحراف ہو یا ہمارے اسلاف کی تحریرات سے۔ہم سب کچھ کرنے کے لئے تیار ہیں۔