دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال

by Other Authors

Page 95 of 101

دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال — Page 95

95 مرزا قادیانی کے جو کفریات آپ نے بتائے ہیں وہ یقیناً سب کفر ہیں مگر آپ کے عاجز ہونے کا سبب یہ ہے کہ آپ اُن کفریات کے سبب مرزا صاحب کو تو کافر کہتے ہیں اور ویسے ہی بلکہ اُن سے بڑھ کر جب آپ کو اپنے پیشواوں کے کفر دکھائے جاتے ہیں تو آپ اُنہیں کافر نہیں کہتے۔اسی وجہ سے آپ کو قادیانی صاحب نے دبالیا اور آپ جواب نہیں دے سکے۔مگر میرے نزدیک تو دونوں کا فر ہیں اور جس دلیل سے مرزا قادیانی کا کافر ہونا ثابت ہوتا ہے اُسی دلیل سے دیو بندیوں کا کا فرومرتد ہونا بھی ثابت ہوتا ہے۔فقیر کی اس تقریر کوسن کر دونوں خاموش مست خواب خرگوش ہو گئے۔اور پھر سارا سفر ان دونوں صاحبان نے کوئی مذہبی بحث نہیں چھیڑی اور راستہ بخیر و خوبی ختم ہو گیا۔واللہ الحمد یہاں پر اس تقریر کے نقل کرنے سے صرف یہ دکھانا مقصود ہے کہ دیو بندی لوگ جو قادیانیوں کا کافر کہتے ہیں یہ محض اُن کا تقیہ اور فریب ہے۔ورنہ مرزا کے کفریات سے بڑھ کر گندے کفریات خود دیو بندی دھرم میں داخل ہیں اگر اسلام کی ہمدردی سے مرزا پر کفر کا فتویٰ دیا ہوتا تو مرزا پر ایک بار کفر کا فتویٰ دیا تھا تو دیوبندی دھرم اور اُن کے پیشواوں پر 10 دس بار کفر کا فتویٰ دیتے مگر وہاں تو مقصود محض مسلمانوں کو دھوکہ دینا اور نئے نئے حلقہ تزویر بنا کران سے مسلمانوں کی مسلمانی اور بھولے سنیوں کی سنت کو پھانسنا ہے۔اس واقعہ سے ناظرین کو معلوم ہو گیا ہو گا کہ انبیٹھوی جی نے المہند کے 26 ویں سوال کے جواب میں عیاری مکاری سے کام لیا۔مرزا قادیانی کو تو کافر کہہ دیا مگر خود دیو بندی گروہ کے کفریات جو کسی بھی طرح مرزا کے کفریات سے کم نہیں انہیں علمائے حرمین شریفین کے سامنے پیش نہیں کیا۔