دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال — Page 90
90 کے ص 65 وص 85 ادارہ العزیز گوجرانوالہ پر بیان کیا ہے اگر اس وجہ سے مرزا صاحب کا فر ہیں تو آپ کے نانوتوی صاحب بھی کافر ہیں اور اگر یہ مسلمان ہیں تو وہ بھی مسلمان ہیں دیو بندی: آپ فضول اپنی ضد پر اڑے ہوئے ہیں بھلا بتائیے کیا مرزا قادیانی اپنی بیوی کو ام المومنین نہیں لکھتا۔کیا یہ کفر نہیں ہے؟ قادیانی: جناب مرزا صاحب نے تو اپنی زوجہ کو ام المومنین لکھا مگر آپ کے پیر تھانوی نے تو معاذ اللہ ام المومنین سے اپنی بیوی کی تعبیر کی چنانچہ الا مداد صفر 1325ھ میں ہے ایک ذاکر صالح کو مکشوف ہوا کہ احقر ( یعنی اشرف علی تھانوی ) کے گھر حضرت عائشہ آنے والی ہیں۔اُنہوں نے مجھ سے کہا۔میرا ذہن فوراً اس طرف منتقل ہوا کہ کم سن عورت ملے گی۔دیکھئے حضرت ام المومنین کے آنے کا خواب گڑھا اور کم سن عورت ملنا اس کی تعبیر بتا دی۔اگر اس وجہ سے مرزا صاحب کافر ہیں تو آپ کے پیر تھانوی صاحب بھی کافر ہیں اور اگر یہ مسلمان ہیں تو وہ بھی مسلمان ہیں دیو بندی : آپ فضول ضد کئے جاتے ہیں بھلا بتلائیے کیا مرزا قادیانی نے عیسی کے معجزات کو اپنی کتاب ازالہ اوہام ص 151 تا 163 تک مسمریزم اور لہو لعب وغیرہ نہیں بتایا۔کیا ایسا کہنے والا بھی کا فرنہیں ہوگا ؟ آپ اسے کا فرنہ کہیں مگر میں تو اُسے دس بار کا فر کہوں گا۔قادیانی یہ تو آپ کو اختیار ہے آپ جسے چاہیں سو مرتبہ کا فرکہیں مگر مجھے یہ عرض کرنا ہے کہ آپ کے دیو بندی گروہ کے امام مولوی اسمعیل دہلوی نے اپنے رسالہ منصب امامت ص 31، 32 پر لکھا (فارسی جس کا ترجمہ یہ ہے ) یعی