دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال

by Other Authors

Page 91 of 101

دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال — Page 91

91 بہت سی چیزیں جن کا اللہ کے مقبولوں سے ظاہر ہونا معجزہ سمجھا جاتا ہے حالانکہ ویسے یا اُن سے زیادہ قومی ان سے بڑھ کر کامل باتیں تو جادوگر اور طلسمات والے دکھا سکتے ہیں۔خرق عادت میں معجزہ اور کرامات دونوں داخل ہیں مگر کرامت کو تو آپ لوگ کیا مانیں گے اس لئے میں نے معجزہ پر بحث کی ہے۔اب فرمائیے اگر مرزا صاحب عیسی کے معجزات کو مسمریزم کہہ کر کا فر ہو گئے تو آپ کے امام مولوی اسمعیل دہلوی جادو اور شعبدہ بازی کو معجزہ سے زیادہ قوی اور کامل بتا کر کافر ہو گئے۔اگر یہ کا فرنہیں تو وہ کس طرح کا فر ہو گئے؟ دیو بندی : آپ خوامخواہ ضد پال رہے ہیں۔کیا مرزا قادیانی نے نبوت کا دعویٰ نہیں کیا ؟ کیا حضور صالی ا ستم کے بعد نبوت کا دعویٰ کرنے والا کا فرنہیں؟ قادیانی: (مسکرا کر) دیکھیئے آپ ہر بات سے گریز فرمارہے ہیں مگر میں برابر آپ کے پیچھے لگا ہوا ہوں اور میں آپ کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔اچھا سنئے الا مدادصفر 1339ھ میں ایک شخص کا خواب چھپا کہ وہ خواب میں لا الہ الا اللہ اشرف علی رسول اللہ پڑھتا ہے اور جب جاگتا ہے تو اللهم صلى على سيدنا ونبيينا ومولانا اشرف علی پڑھتا ہے دن بھر اُسے یہی خیال رہتا ہے اور جھوٹا بہانہ کرتا ہے کہ میری زبان میرے اختیار میں نہ تھی۔وہ اپنایہ واقعہ آپ کے پیر تھانوی صاحب کو لکھتا ہے۔تھانوی صاحب اسے جواب دیتے ہیں کہ اس واقعہ میں تسلی تھی جس کی طرف تم رجوع کرتے ہو وہ بعونہ تعالیٰ متبع سنت ہے۔اگر تھانوی صاحب حضور صلی ای ایم کے بعد دعوی نبوت کو کفر جانتے تو صاف صاف جواب دیتے کہ تو کافر ہو گیا تو نے دن بھر مجھے نبی جپا۔تو اسلام سے نکل گیا ہے۔تو نئے سرے سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو۔اگر بیوی رکھتا ہے تو وہ تیرے نکاح سے نکل گئی اُس سے