دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال

by Other Authors

Page 87 of 101

دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال — Page 87

87 دیو بندیوں نے بکے۔پھر دیو بند یہ کس منہ سے قادیانیوں کو کافر کہہ سکتے ہیں۔اور جس دلیل سے قادیانیوں کا کافر اور مرتد ہونا ثابت کریں اسی دلیل سے دیو بندیوں کا کافر مرتد ہونا ثابت ہو جائے گا۔میں ایک بار بریلی شریف سے گجرات کو براستہ اجمیر شریف آ رہا تھا۔باندی کوئی کے اسٹیشن پر ایک قادیانی اور ایک دیو بندی بھی ریل میں سوار ہوئے۔ان دونوں میں جو گفتگو ہوئی دلچسپی سے خالی نہیں تھی اس لئے اپنی یاد کے موافق سے یہاں نقل کر رہا ہوں دیو بندی : ( قادیانی سے ) کیوں جناب آپ کہاں جائیں گے؟ قادیانی: جناب میں بھروچ کے ضلعے میں کوئلے اور چونے وغیرہ کی تجارت کے لئے جایا کرتا ہوں۔وہیں جا رہا ہوں۔احمد آباد کچھ کام تھا اس لئے ادھر سے چلا آیا اور آپ کہاں تشریف لے جائیں گے؟ دیو بندی : جی میں راند پر ضلع سوت جا رہا تھا۔تھانہ بھون حاضر ہوا تھا حضرت حکیم الامہ مولانا اشرف علی صاحب سے مرید ہو کر آرہا ہوں اور آپ کس کے مرید ہیں؟ قادیانی: جناب میں حضرت اقدس مسیح موعود مرزا غلام احمد قادیانی کا مرید ہوں دیوبندی: استغفر الله ولا حولولا قوۃ الا باللہ ! معاذ اللہ قادیانی : کیوں جناب آپ کو اس قدر غصہ کیوں آ گیا ؟ خیر تو ہے؟ دیو بندی: آپ اُسی مرزا قادیانی کے مرید ہیں جو کافر ومرتد تھا۔پھر غصہ ہونے کی وجہ پوچھتے ہو؟ قادیانی : جناب غصہ کی کوئی بات نہیں اگر کوئی کفر مرزا صاحب کا معلوم ہو تو بتا