دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال

by Other Authors

Page 86 of 101

دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال — Page 86

86 حرم کا 26 واں سوال اور ایک ٹرین سفر کی دلچسپ کبانی بقول دیوبندی علماء حرم کے مفتیان کرام نے دیو بندی منت سماجت پر کہ مولوی احمد رضا خان نے ہمارے متعلق تمام حوالہ جات تروڑ مروڑ کر پیش کئے ہیں 26 سوالات پر مبنی ایک سوالنامہ تیار کر کے برصغیر بھجوا دیا کہ اگر ایسا ہے تو آپ پہلی فرصت میں اپنا موقف ان سولات کی روشنی میں تحریراً بھیج دیں دیو بندی علماء کی طرف سے ان سوالات کا جواب ”المہند “ نامی کتاب کی شکل میں دیا گیا۔بریلوی حضرات کہاں چپ بیٹھنے والے تھے۔ممتاز بریلوی عالم دین مولوی حشمت علی صاحب نے اس المہند کا جواب رد المہند کے نام سے شائع کر دیا۔جس میں آپ نے نہ صرف سوال نمبر 26 کے جواب پر تبصرہ فرمایا بلکہ اپنا ایک آنکھوں دیکھا اور کانوں سنا مناظرہ کا حال بھی درج فرمایا جو کہ اُن کے بقول ایک ٹرین کے دو مسافروں کے درمیان ہورہا تھا اور یہ موصوف مولانا پاس بیٹھے سن رہے تھے اور آخر کار اس مذاکرے میں شامل ہو گئے۔یہ کمل حوالہ جو کہ کتاب کے ص 104 تا 113 یعنی 9 صفحات پر مبنی ہے پیش کرتا ہوں کیا کہتے ہو قادیانی کے بارے میں جو مسیح و نبی ہونے کا مدعی ہے۔کیونکہ تمہاری طرف لوگ نسبت کرتے ہیں کہ اُس سے محبت رکھتے ہو اور اُس کی تعریف کرتے ہو“ پھر اس کے جواب میں لکھا جب اُس نے نبوت و مسیحیت کا دعوی کیا اور عیسی کے آسمان پر اُٹھائے جانے کا منکر ہوا۔۔نامناسب الفاظ۔۔) ہمارے حضرت مولا رشید احمد گنگوہی کا فتویٰ تو طبع ہوکر شائع بھی ہو چکا۔بکثرت لوگوں کے پاس موجود ہے کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں میں کہتا ہوں یہ سب ٹھیک ہے۔بے شک دیو بندیوں نے مرزا قادیانی پر کفر کے فتوے دیئے اور وہ چھپ کر شائع بھی ہو گئے مگر اس سے دیوبندیوں کا کفر کس طرح اُٹھ گیا جیسے۔۔۔نا مناسب الفاظ۔۔۔۔) قادیانی نے (۔۔۔نامناسب الفاظ۔۔۔اُن سے زیادہ ناپاک کفریات خود