دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال — Page 73
73 باب نمبر6 آبسته بولو کہیں احمدی سن نه لیں مولوی احمد رضا خاں صاحب نے حسام الحرمین شائع کی تو جواب میں دیو بندیوں کی طرف۔کئی کتب لکھی گئیں۔i_ المہند علی المفند i_ الشہاب الثاقب على المسترق الكاذب iii_حسام الحرمین اور عقائد علمائے دیو بند iv۔فیصلہ کن مناظرہ انکشاف حق پھر جواب الجواب کا سلسلہ شروع ہوا اور بریلویوں نے بھی بیسیوں اشتہار اور کتب سے اس منافرتی خزانے میں اضافہ کیا اور یوں یہ سلسلہ کسی نہ کسی شکل میں ایک صدی سے جاری وساری ہے۔ابھی حال ہی میں دیو بندیوں کے ایک مشہور مولوی محمد الیاس گھمن صاحب نے حسام الحرمین اور اس کی تائید میں لکھی جانے والی تقریباً تمام کتب کا مشتر کہ جواب ” حسام الحرمین کا تحقیقی جائزہ کے نام سے لکھ کر اس ذخیرے میں مزید حصہ ڈالا ہے اور یوں ختم نبوت تفسیر ختم نبوت، انکار ختم نبوت اور عرفان ختم نبوت پر دیوبندیوں اور بریلویوں کی اس خفیہ لڑائی کو کوزے میں بند کر دیا ہے۔اخفائے حق کی نادرالوقوع جسارت وہ جیسے ایک شاعر کہتا ہے ہمیں بھی تھی اس عہد کے انجام دلچپسی کیونکہ اس نے میرا بھی ادھار دینا تھا سو میں نے بھی اس کتاب کا مطالعہ کیا اور ختم نبوت پر ان دونوں فرقوں کی گھر یلولڑائی کا مشاہد کرنے کی کوشش کی۔