دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال — Page 70
کا طعن کیا ہے۔“ 70 70 دیو بندی مناظر محمد امین صفدر اوکاڑوی بھی مولانا قاسم اور قاری طیب نانوتوی کے ختم نبوت کے معنی نبوت بخش پر طعن کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔اگر کوئی کہے کہ میں آپ کو خاتم النبیین تو مانتا ہوں مگر خاتم النبیین کا معنی نبی گر ہے یعنی آپ صلالہ اسلام مہریں لگا لگا کر بنی بنا یا کرتے تھے تو یہ بھی کفر ہے" (تحریرزنگاران خلیل احمد بریلوی مشہور بریلوی ویب سائٹ www۔Islamimehfil۔com میں زیر عنوان تحذیرالناس کے دفاع کے تعاقب میں ) مقدمه بهاولپوراوردیوبندی پارسل مشہور تاریخی مقدمہ بہاول پور میں عدالت کے حکم پر دیوبندی علماء کا ایک وفد د یو بند سے بلوایا گیا۔کیوں بلوایا گیا ؟ اس کا پس منظر بریلوی اور دیو بندی اپنے اپنے انداز سے پیش کرتے ہیں دونوں پیش ہیں دیوبندی نقطه نظر پروفیسر خالدمحمود مانچسٹر وی نے کئی جلدوں پر مبنی ایک ضخیم کتاب مطالعہ بریلویت“ کے نام سے لکھی ہے جس میں آپ نے فرمایا کہ جب بہاول پور میں ایک احمدی خاوند اور غیر احمدی بیوی کے درمیان طلاق کا مسئلہ پیش تھا تو بریلوی مولوی غلام محمد گھوٹوی کی عدالت سے فرمائش پر کہ ختم نبوت کی تشریح کے لئے دیو بند سے وفد بلایا جائے۔جو نہ صرف دیوبندیت کی فتح تھی بلکہ مولوی احمد رضا خان کے دیو بندیوں کے خلاف فتاویٰ تکفیر کی دھجیاں بکھیر نے والی بات بھی تھی۔مولوی خالد صاحب کے الفاظ بہاول پور کے مشہور مقدمہ مرزائیت محدث العصر حضرت مولو نا انور شاہ صاحب اور مناظر اسلام مولانامحمد شفیع کو عدالت میں شہادت دینے کے لئے آپ نے ہی دیو بند سے