دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال

by Other Authors

Page 69 of 101

دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال — Page 69

69 سرولیم ہنٹر کی رپورٹ اور تجویز اور پادری صاحبان کی تجویز کو ذہن نشین رکھ کر اور بعد ازاں سید احمد بریلوی اور مولوی اسمعیل دہلوی نے نام نہاد جو تحریک چلائی اس کا بغور مطالعہ کیا جائے تو یہ حقیقت کھل کر سامنے آجاتی ہے کہ انگریزوں نے سب سے پہلے ان دو حضرات کو اپنے مشن میں کامیابی کے لئے چنا۔دہلی کی جامع مسجد میں سکھوں کے خلاف جہاد کا فتویٰ دینے والے اسمعیل دہلوی تھے۔پادریوں کی پیری مریدی کے سلسلہ والی تجویز اسی اسمعیل دہلوی نے سرانجام دینے کا بیڑہ اٹھایا۔کیونکہ اسمعیل دہلوی نے اپنے آپ کو سید احمد کامرید ظاہر کرنا شروع کر دیا اور پیری کا چکر چلایا۔اس سلسلہ میں ایک کتاب صراط مستقیم کے نام سے لکھ دی تا کہ انگریز کو پورا پورا یقین ہو جائے۔(مسجد سے قادیان براستہ دیوبند ، صفحہ 62 ، ناشر قادری کتب خانہ سیالکوٹ از ضیاء اللہ قادری ) بریلوی طنزپردیوبندی علماء کا اپنےبانی سے انحراف بلکه طعن را نا خلیل احمد بریلوی مشہور بریلوی ویب سائٹ www۔Islamimehfil۔com میں زیر رانا عنوان ” تحذیرالناس کے دفاع کے تعاقب میں انکشاف کرتے ہیں۔قاسم نانوتوی نے حضور صلی ا یتیم کے لئے نبوت بالذات اور باقی انبیاء کے لئے بالعرض نبوت کا قول کیا۔یعنی باقی انبیاء کے لئے ظلی نبوت کا قول کیا۔وہ لکھتا ہے کہ ”غرض اور انبیاء میں جو کچھ ہے وہ ظل اور عکس محمدی ہے کوئی کمال ذاتی نہیں“ تحذیر الناس ،صفحہ 38 اس پر مولوی محمد انور شاہ کشمیری دیو بند نے اپنے بانی پر قرآن میں زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے اور طعن کرتے ہوئے لکھا کہ نبوت بالذات اور بالعرض کی تقسیم قرآن پر زیادتی اور محض اتباع ہوا ہے ( یعنی خواہش نفسانی کی پیروی ) ( خاتم النبین صفحہ 38) اور آپ نے عقیدۃ الاسلام صفحہ 206 پر اس تقسیم کو نا جائز قرار دیا ہے۔“ فیض الباری جلد 3، صفحہ 333 پر انہوں نے نانوتوی کی تشریح اثر ابن عباس کو خلاف قرآن ظاہر کیا ہے اور نانوتوی پر مالیس لک بہ علم جس چیز کا تجھے علم نہیں میں دخل دینے