دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال

by Other Authors

Page 37 of 101

دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال — Page 37

37 اللہ جھوٹ بولتا ہے تو اس کو کا فرمت خیال کرو۔iii۔مولوی خلیل احمد کی کتاب براہین قاطعہ سے کہ شیطان کے علم کو جناب رسول اللہ صلی لا الہ سلیم سے زائد سمجھتے ہیں۔۱۷ مولوی اشرف علی تھانوی کی کتاب حفظ الایمان سے کہ جناب رسول اللہ صلی ا یہ تم کا علم زید وعمر بلکہ چوپایوں کے برابر ہے۔اسی طرح لکھا کہ ان دیوبندی حضرات کے بانی جماعت احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کے ساتھ محبت کے تعلقا نہیں اور آگے آپ علیہ السلام کے متعلق تفصیل درج کی کہ آپ دعوی مہدویت و مسیحیت کے ساتھ ساتھ ختم نبوت کی وہی تفسیر فرماتے ہیں جو مولانا قاسم نانوتوی نے تحذیر الناس میں درج کی ہے۔یوں ان تمام حوالوں کو لیکر ان کا عربی ترجمہ کر کے علمائے حرمین کے سامنے فتویٰ کفر کے لئے پیش کردیا اور اپنی اس تحریر کو المعتمد المستند“ کے نام سے معنون کر دیا۔احمدرضاخانصاحبکاتیرٹھیک نشانےپر علمائے حرمین کی ایک بڑے تعداد نے دیو بندیوں کو کا فرقرار دیتے ہوئے ان پر کفر کا فتویٰ صادر فرما کر مہریں لگا دیں۔یوں مولوی احمد رضا خان صاحب خوشی خوشی واپس ہندوستان لوٹ آئے اور ان تمام فتاوی اور اپنی تصنیف ”المعتمد المستند“ کو اکٹھا کر کے حسام الحرمین کے نام سے شائع کر دیا۔بلکہ بقول دیو بندی مولوی عبد الرحمن احمد رضا خان بریلوی نے حرمین شریفین کا وہ متبرک فتوی ہندوستان لا کر اتنی کثرت سے شائع کیا کہ مشرق و مغرب تہہ و بالا ہو گئے۔“ (اعلی حضرت کے علمی کارنامے صفحہ 16 مصنفہ مولوی عبد الرحمن مطاہری ربانی بک ڈپوکٹر شیخ چاندلال نوں دہلی نمبر ) یوں دیو بندیوں کو لینے کے دینے پڑ گئے تھے حرم میں اُن کو قید کروانے کے جواب میں مولوی صاحب نے ان کے کفر کا فتویٰ حاصل کر لیا چنانچہ بریلوی مولوی ارشد القادری ایڈیٹر جام نور اسی حسام الحرمین کے فتویٰ کی تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں خاتم النبیین کی تشریح میں جماعت احمدیه بانی دیوبند کے مسلک پرہے ” جماعت احمد یہ خاتم النبیین کے مضمون کی تشریح میں اسی مسلک پر قائم ہے جو ہم نے