دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال

by Other Authors

Page 68 of 101

دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال — Page 68

68 کے مقام پر فائز کرنے سے قبل راستہ ہموار کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی تو اس خدمت کو دارالعلوم دیو بند انڈیا کے بانی مولوی محمد قاسم نانوتوی نے جمیع مسلمانوں کے عقائد و نظریات کے خلاف خوب نبھایا اور اپنی تحریر سے نئی نبوت کی داغ بیل یوں ڈال دی، غرض اختتام اگر بایں معنی تجویز کیا جائے جو میں نے عرض کیا تو آپ کا خاتم ہونا انبیاء گزشتہ ہی کی نسبت خاص نہ ہوگا۔بلکہ اگر بالفرض آپ کے زمانہ میں بھی کہیں اور نبی ہو جب آپ کا خاتم ہونا بدستور باقی رہے گا تحذیر الناس بلکہ اگر بالفرض بعد زمانہ نبوی بھی نبی پیدا ہو تو پھر بھی خاتمیت محمدی میں کچھ فرق نہ آئے گا۔( تحذیر الناس ،صفحہ 26) بعد حمد وصلوٰة کے قبل عرض یہ گزارش ہے کہ اول معنی خاتم النبیین معلوم کرنا چاہیں تاکہ فہم جواب میں کچھ دقت نہ ہو۔سو عوام کے خیال میں تو رسول اللہ صلی یہ اہم کا خاتم ہونا بایں معنی ہے کہ آپ کا زمانہ انبیاء سابق کے زمانہ کے بعد ہے اور آپ سب سے آخری نبی ہیں مگر اہل فہم پر روشن ہوگا کہ تقدم یا تاخر زمانی میں بالذات کچھ فضیلت نہیں۔“ ( تحذیر الناس ، صفحہ 3) مذکورہ عبارت ثابت کر رہی ہے۔اہل فہم وہی لوگ ہیں جو خاتم النبیین کے معنی آخری نبی نہیں مانتے ان میں صرف قاسم نانوتوی۔۔۔۔ہیں فرنگی حکومت نے خود ساختہ نبوت کا راستہ ہموار کرلیا۔“ مدلل تقریر مولفہ الحاج میاں محمد شوکت علی چشتی نظامی ، صفحہ 56-57 ناشر شعبہ نشر و اشاعت مرکزی جماعت رضائے غریب نواز فیصل آباد ) افتخار قادریت» «شمع بزم رضویت عندلیب بوستان مصطفی جیسے عظیم خطابات کے حامل بریلوی عالم دین جناب ضیاء اللہ صاحب اس الاسٹک کے سرے کو تھوڑا سا اور پیچھے کھینچتے ہوئے 1830ء سے بھی آگے نکل گئے چنانچہ آپ کی تحقیق کے مطابق دیوبندیوں نے اس گھناؤنے کام کے لئے انگریزوں سے ملکر بہت لمبی چوڑی پلاننگ کی۔چنانچہ آپ ارشاد فرماتے ہیں۔