بیسویں صدی کا علمی شاہکار

by Other Authors

Page 57 of 232

بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 57

57 ظهرت فتمزق عليهم بينات رسولهم الاهواء كالا وثان رسول کریم کی کھلی کھلی دلیلیں ان پر ظاہر ہوئیں اس لئے ان کی نفسانی خواہشیں بھی ان کے بتوں کی طرح ٹکڑے ٹکڑے ہو گئیں۔في وقت ترويق الليالي نوروا والله نجاهم من الطوفان وہ راتوں کی تاریکی کے وقت منور کئے گئے اور خدا نے ان کو طوفان سے بچالیا۔قد هاضهم ظلم الاناس وضيمهم فتثبتوا بعناية المنان لوگوں کے ظلم و ستم نے ان کو چور چور کر دیا۔مگر وہ خدائے منان کی مہربانی سے ثابت قدم رہے۔: نهب اللثام نشو بهم وعقارهم فتهللوا بجواهر الفرقان اوباشوں نے ان کے مال جائداد میں لوٹ لیں اور اس کے عوض فرقان کے موتی پاکر ان کے چہرے چمک اٹھے۔كسحوا بيوت نفوسهم وتبادروا لتمتع الايقان والايمان انہوں نے اپنے نفسوں کے گھروں کو خوب صاف کیا اور یقین اور ایمان کی دولت لینے کو آگے بڑھے۔قاموا باقدام الرسول بغزوهم كالعاشق المشغوف في الميدان رسول کریم کی حملہ آوری کے ساتھ میدان میں لڑائی پر یوں ڈٹ گئے جیسے کوئی عاشق