بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 58
58 ہوتا ہے۔جاء وک منهو بين كالعريان فستر تهم بملا حف الايمان وہ تیرے حضور لوٹے ہوئے اور ننگے آئے جس پر تو نے ایمان کی چادریں ان کو پہنائیں۔صادفتهم قوما كروث ذلة فجعلتهم كسبيكة العقيان تو نے گوبر کی طرح ان کو ایک ذلیل قوم پایا اور سونے کی ڈلی کی طرح بنا دیا۔حتى انثنى بر كمثل حديقة عذب الموارد مثمر الاغصان یہاں تک کہ (عرب کا) جنگل باغ کی مانند ہو گیا جس کے چشمے شیریں اور درختوں کی شاخیں پھلدار ہیں۔عادت بلاد العرب نحو نضارة بعد الوجى والمحل والخسران عرب کی زمین ویرانی اور خشکی اور تباہی کے بعد سر سبز ہو گئی۔كان الحجاز مغازل الغزلان فجعلتهم فانين فى الرحمان ملک حجاز زنان آہو چشم کے عشقیہ مذاکروں کی جولانگاہ بنا ہوا تھا مگر تو نے ان کو رحمن میں فانی بنا دیا۔شيئان كان القوم عميا فيهما حسو العقار وكثرة النسوان دو باتیں تھیں جن میں وہ اندھے ہو رہے تھے شراب کا پینا اور عورتوں کی کثرت