بیسویں صدی کا علمی شاہکار

by Other Authors

Page 32 of 232

بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 32

32 ۱۳۔نواب میر عثمان علی صاحب نظام حیدر آباد دکن ( ولادت ۱۸۸۴ء۔وفات ۱۹۶۷ء) حیدر آباد دکن کے آصفیہ خاندان کے آخری تاجدار !! جو ۲۸ اگست ۱۹۱۱ء کو مند آرائے سلطنت ہوئے۔ان کے عہد میں ریاست نے زبردست ترقی کی۔۱۷ ستمبر ۱۹۴۸ء کو بھارت نے حملہ کر کے یہ سلطنت ختم کر دی۔آپ فارسی اور اردو کے شاعر تھے۔نظامی ٹرسٹ حیدر آباد نے ان کا دیوان شائع کیا جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مندرجہ بالا اشعار بھی شامل ہیں جنہیں نواب صاحب مرحوم نے اپنی طرف منسوب کر لیا ہے۔(اخبار بدر قادیان ۲۷ مئی ۱۹۸۲ء صفحہ ۱۳۔تحریر مولوی حمید الدین صاحب شمس مرحوم مبلغ انچارج حیدر آباد دکن) ۱۴۔"مولانا سید محمود احمد صاحب رضوی ولادت ۱۹۲۴ ء۔وفات ۱۴ اکتوبر ۱۹۹۹ء) اسلامی انسائیکلو پیڈیا اردو کے مدیر سید قاسم محمود نے لکھا ہے کہ آپ کا سلسلہ نسب حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام تک پہنچتا ہے مرکزی دار العلوم حزب الاحناف کے منتظم اور ماہنامہ رضوان کے ایڈیٹر اور کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔آپ کا شمار جمعیت علماء پاکستان (نیازی) کے چوٹی کے رہنماؤں میں ہوتا ہے۔جمیعہ کے بعض رہنماؤں نے آپ کی وفات پر بیان دیا کہ " آپ تحریک ختم نبوت کے عظیم مجاہد تھے۔" اخبار ” دن " لاہور یکم نومبر ۱۹۹۹ء صفحہ ۶) آپ نے حضرات خلفاء راشدین کے فضائل و مناقب اور دینی و ملی خدمات پر شان صحابہ" کے نام سے ایک پر از معلومات کتاب تصنیف کی جو "مکتبہ رضوان" گنج بخش روڈ لاہور) کے زیر اہتمام شائع ہوئی۔اس کتاب کے آخری سرورق پر بھی رسالہ