بیسویں صدی کا علمی شاہکار

by Other Authors

Page 95 of 232

بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 95

95 تحریر فرماتے ہیں:۔اس درجہ پر مومن کی روٹی خدا ہوتا ہے جس کے کھانے پر اس کی زندگی موقوف ہے اور مومن کا پانی بھی خدا ہو تا ہے۔جس کے ہوتا پینے سے وہ موت سے بچ جاتا ہے اور اس کی ٹھنڈی ہوا بھی خدا ہی ہوتا ہے۔جس سے اس کے دل کو راحت پہنچتی ہے اور مقام پر استعارہ کے رنگ میں یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ خدا اس مرتبہ کے مومن کے اندر داخل ہوتا اور اس کے رگ وریشہ میں سرایت کرتا اور اس کے دل کو اپنا تخت گاہ بنالیتا ہے۔تب وہ اپنے روح سے نہیں بلکہ خدا کی روح سے دیکھتا اور خدا کی روح سے سنتا اور خدا کی روح سے بولتا اور خدا کی روح سے چلتا اور خدا کی روح سے دشمنوں پر حملہ کرتا ہے۔کیونکہ وہ اس مرتبہ پر نیستی اور استهلاک کے مقام میں ہوتا ہے اور خدا کی روح اس پر اپنی محبت ذاتیہ کے ساتھ تجلی فرما کر حیات ثانی اس کو بخشتی ہے۔پس اس وقت روحانی طور پر اس پر یہ آیت صادق آتی ہے۔ثم انشاناه خلقا اخر فتبارک الله احسن الخالقین - " -۵ جناب مولانا بدرالدین صاحب بد ر جالندهری سابق عربی ٹیچر کنٹونمنٹ ہائی سکول جالندھر مولانا صاحب جالندھر کے مشہور و معروف ماہر تعلیم تھے۔آپ کا یہ کارنامہ ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا کہ آپ نے تقسیم ملک سے قبل مسلمان بچوں اور نوجوانوں کی اخلاقی و مذہبی تعلیم کے لئے سات کتابوں پر مشتمل ایک نہایت عمدہ ، دلنشین اور اثر انگیز نصاب مرتب فرمایا جیسے اسی دور میں مشہور عالم ادارہ تاج کمپنی لمیٹڈ لاہور نے بهترین کتابت و طباعت کے ساتھ شائع کیا۔اس نصاب سے ہزاروں مسلمان نونہالوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔