بیسویں صدی کا علمی شاہکار

by Other Authors

Page 8 of 232

بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 8

00 8 باب اول کلام منظوم سے اکتساب فیض حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے ہمعصر ممتاز شعراء میں سے بعض کے نام یہ ہیں:۔حجم الدولہ اسد اللہ خان غالب، مومن خان مومن میر ببر علی انیس، مرزا سلامت علی دبیر منشی امیر احمد امیر مینائی ، فصیح الملک نواب مرزا خاں داغ ، خواجہ الطاف حسین حالی، سید اکبر حسین اکبر الہ آبادی ، ریاض احمد ریاض ، سید علی نقی صفی لکھنوی اور فصاحت جنگ جلیل حسن جلیل۔آپ کے مریدوں میں منشی امیر مینائی کے تلمیذ خاص حضرت حافظ سید مختار احمد صاحب ، مختار شاہجہانپوری، فردوسی ہند علامہ حکیم مولانا حضرت عبید اللہ صاحب بسمل مولف "ارج المطالب فی مناقب علی ابن ابی طالب" حضرت میر ناصر نواب صاحب دہلوی ( نبیرہ حضرت خواجہ میر درد) علی برادران کے برادر اکبر حضرت خان ذو الفقار علی خان گوہر کہ حضرت منشی قاسم علی خان صاحب رامپوری، حضرت محمد نواب خان ثاقب مالیر کوٹلوی اور ابوالبرکات حضرت مولانا غلام رسول صاحب قدسی جیسے شیوا بیان نغزگو اور مایہ ناز شعراء بھی شامل تھے۔که مولانا حسرت موہانی نے اردوئے معلی کانپور (ماہ جولائی اگست ۱۹۲۷ء) کے صفحہ ۲۰ پر آپ کا نام نامی امیر مینائی کے خصوصی شاگردان میں لکھا ہے۔پاکستان کے مایہ ناز ادیب اور مفکر جناب عاشق حسین بٹالوی کا بیان ہے۔" مولانا ذو الفقار علی گوھر شاعری میں داغ کے شاگرد تھے اور ہمیشہ اپنے استاد کا ذکر بڑی محبت اور عزت سے کرتے تھے۔داغ کم و بیش چو ہیں سال رام پور میں رہے۔گوھر کا وطن بھی رام پور تھا اس لئے انہیں داغ کی بے شمار باتیں یاد تھیں" چند یادیں چند تاثرات صفحه ۱۲۹) مورخ پاکستان مولانا سید رئیس احمد جعفری نے اپنی کتاب "دید و شنید " صفحہ ۴۶۲- ۴۶۵ میں حضرت گوھر کی بلند پایہ شخصیت کا خاص احترام سے تذکرہ کیا ہے اور ان کی شاعرانہ عظمتوں کو خراج تحسین ادا کیا