بیسویں صدی کا علمی شاہکار

by Other Authors

Page 9 of 232

بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 9

9 حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کو مشق سخن کے آغاز ہی سے تلمذ کسی سے نہ تھا۔دعوئی سے قبل آپ کا تخلص فرخ تھا جسے آپ نے بعد کو ترک کر دیا۔آپ نے اصطلاحی معنوں میں کبھی اپنے تئیں شاعر کہلانا گوارا نہیں کیا اور نہ شعر گوئی کو بطور فن اختیار فرمایا۔چنانچہ فرماتے ہیں:۔کچھ شعر و شاعری سے اپنا نہیں تعلق اس ڈھب سے کوئی سمجھے بس مدعا یہی ہے نیز لکھتے ہیں:۔کوئی شاعری دکھلا نا منظور نہیں اور نہ میں یہ نام اپنے لئے پسند کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔اصل مطلب امر حق کو دلوں میں ڈالنا ہے۔شاعری سے کچھ تعلق نہیں ہے۔؟ {{ آپ کا روح پرور شعری کلام اردو، فارسی اور عربی زبان میں ہے۔آپ نے شعر و سخن کی بنیاد خالص دینی و روحانی اقدار پر رکھی جس نے دنیا بھر کے لاکھوں اذہان و قلوب کو متاثر کیا۔برصغیر پاک و ہند کے مشہور دانشور خواجه عبدالرشید " تذکره شعرائے پنجاب میں رقمطراز ہیں کہ: میرزاغلام احمد قادیانی او در دهی که باسم قادیان معروف و در شهر معروف گورداسپور واقع است بدنیا آمدند سال تولد وی ۱۸۳۵ است - از زمان کودکی نسبت به دین مبین اسلام علاقمند بود و مطالعات عمیقی را در پیرامون این مذهب آغاز نمود - در آن زمان هندوها و مسیحی ها و نصرانیها بر علیه السلام تبلیغ نموده مردم را از جاده حق منحرف می گردانیدند میرزا مذکور در جواب تبلغات ضد اسلامی قیام نموده و باد