بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 65
65 خدا کے قول سے قول بشر کیونکہ برابر ہو وہاں قدرت یہاں درماندگی فرق نمایاں ہے (براہین احمدیہ حصہ سوم صفحه ۱۸۲ مطبوعہ ۱۸۸۲ء) -۲۲ جناب مولوی محمد مسلم صاحب سابق امام جامع مسجد ائل پور (فیصل آباد) قریشی محمد حنیف صاحب سائیکل سیاح کے قلم سے اخبار الفضل قادیان مورخہ ۱۴ نومبر ۱۹۳۱ء صفحہ ۶ کالم ۳ میں حسب ذیل واقعہ سپر د اشاعت ہوا:۔" پچھلے دنوں مجھے ضلع لائل پور میں تبلیغی دورہ کرتے ہوئے مولوی محمد مسلم صاحب دیو بندی امام جامعہ مسجد لائل پور کا علم ہوا۔انہوں نے ایک کتاب پیر کامل شائع کر کے لوگوں کو تحریک کی ہے کہ پیر کامل کی تلاش کر کے بیعت کرنی چاہئے ورنہ خدا کی شناخت حاصل نہیں ہو سکتی اور انسان کامل کی شناخت کے معیار جو بیان کئے ہیں ان میں بیشتر اور نمایاں حصہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس فارسی نظم کا ہے جو کہ حضور نے اپنی کتاب " تریاق القلوب" (صفحہ ۱ تا ۸ مطبوعہ ۱۹۰۲ء) میں تحریر فرمائی ہے اور در کمین فارسی میں بھی موجود ہے جس کا پہلا شعر یہ ہے:۔ہماں زنوع بشر کامل از خدا باشد که با نشان نمایاں خدا نما باشد ترجمہ: انسانوں میں وہی خدا کی طرف سے کامل ہوتا ہے جو روشن نشانوں کے ساتھ خدا نما ہوتا ہے۔اس نظم کے تیرہ اشعار لکھ کر مولوی صاحب نے یہ استدلال کیا ہے کہ پیر کامل میں یہ یہ صفات ہونی ضروری ہیں۔مگر اس نظم کے متعلق مولوی صاحب نے اس کتاب "