بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 63
63 والطل قد يبدو امام الوابل فالطل طل ليس كالتهتان اور ہلکا مینہ موسلادھار بارش سے پہلے آتا ہے لیکن ہلکے مینہ اور جھڑی میں بڑا فرق ہے۔بطل وحيد لا تطيش سهامه ذ و مصميات موبق الشيطان آپ یگانہ پہلوان ہیں۔آپ کے تیر کبھی خطا نہیں جاتے۔آپ نشانہ کی رو سے تیروں کے مالک ہیں اور شیطان کے ہلاک کنندہ۔هو جنة انى اری اثماره و قطوفه قد ذللت لجناني آپ ایک باغ ہیں۔میں دیکھتا ہوں کہ آپ کے پھل اور خوشے میرے دل کے قریب کئے گئے۔الفيته بحر الحقائق والهدى و رايئته کالدر في اللمعان میں نے آپ کو حقائق اور ہدایت کا سمندر پایا ہے اور چمک دمک میں موٹے موتیوں کی طرح پایا ہے۔والله انى قد رايت جماله بعيون قاعدا جسمی بمكاني قسم بخدا میں نے آپ کا جمال دیدہ سر سے اپنے مکان میں بیٹھے دیکھا ہے۔و رايت في ريعان عمری وجهه ثم النبي بيقظتى لا قانى میں نے آغاز جوانی میں آپ کا چہرہ دیکھا پھر آنحضرت بیداری میں بھی مجھ سے ملے۔: