بیسویں صدی کا علمی شاہکار

by Other Authors

Page 62 of 232

بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 62

62 فاق الورى بكماله وجماله و جلا له و جنانه الريان اپنے کمال اور جمال اور جلال اور تازگی دل کے سبب سے تمام مخلوق سے بڑھا ہوا ہے۔لا شک ان محمدا خير الورى ريق الكرام ونخبة الاعيان بے شک محمد مالی خیر الوریٰ ، برگزیدہ کرام اور چیدہ اعیان ہیں۔تمت عليه صفات كل مزته ختمت به نعماء کل زمان ہر قسم کی فضیلت کی صفتیں آپ کے وجود میں کمال کو پہنچی ہوئی ہیں اور ہر زمانہ کی نعمتیں آپ کی ذات پر ختم ہیں۔والله ان کردا كر دافة وبه الوصول بسدة السلطان اللہ کی قسم آنحضرت شاہی دربار کے سب سے اعلیٰ افسر کی طرح ہیں اور آپ ہی کے ذریعہ سے دربار سلطانی میں رسائی ہو سکتی ہے۔هو فخر کل مطهر و مقدس و به يباهي العسكر الروحاني آپ ہر مطہر اور مقدس کا فخر ہیں اور روحانی لشکر کو آپ ہی کے وجود پر ناز ہے۔هو غير كل مقرب متقدم والفضل بالخيرات لا بزمان آپ کے ہر آگے بڑھنے والے مقرب سے افضل ہیں اور فضیلت کا مدار خوبیوں پر ہوتا ہے نہ کہ زمانہ پر۔