بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 39
39 لوگ پوچھتے ہیں کہ اس کا اعجاز کہاں گیا ( اعجاز تو ہے) لیکن سخت رنج اس کا ہے کہ کوئی اعجاز واں نہیں رہا۔بینم کہ ہر یکے بہ غم نفس مبتلاست کس را غم اشاعت فرقاں بجاں نماند میں دیکھتا ہوں کہ ہر شخص اپنے ذاتی تفکرات میں مبتلا ہے۔کسی کو بھی قرآن کی اشاعت کا فکر نہیں۔جانم کباب شد زغم ایس کتاب پاک چنداں بسوختم که خود امید جاں نماند اس کتاب کے غم میں میری جان کباب ہو گئی اور میں اس قدر جل گیا ہوں کہ بچنے کی کوئی امید نہیں۔صير بار رقص با کنم از خرمی اگر بینم که حسن دلکش فرقاں نہاں نماند میں خوشی کے مارے سینکڑوں دفعہ رقص کروں۔اگر یہ دیکھ لوں کہ قرآن کا دل کش جمال پوشیدہ نہیں رہا۔یا رب چه بهر من غم فرقان مقد راست یا خود دریں زمانہ کے رازاں نماند اے رب کیا میری تقدیر میں فرمان کے لئے غم کھانا لکھا ہے یا اس زمانے میں میرے سوا اور کوئی واقف حقیقت ہی نہیں۔دیدم که زاہداں فرقان گذاشتند ناچار در دلم اثر مهرشان نماند میں نے دیکھا کہ زاہدوں نے قرآن کا راستہ چھوڑ دیا ہے اس لئے میرے دل میں بھی ان کی محبت کا نشان باقی رہا۔