بیسویں صدی کا علمی شاہکار

by Other Authors

Page 30 of 232

بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 30

30 80 علامہ اوکاڑوی نے اسی کتاب کے صفحہ ۱۰۴ پر عشق رسول میں ڈوبے ہوئے ایک شعر کو جو حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی کتاب براہین احمدیہ حصہ چہارم صفحہ ۵۲۸ میں شائع شدہ ہے۔ڈاکٹر سر محمد اقبال کی طرف منسوب کر کے نقل کر دیا ہے حالانکہ شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر سر محمد اقبال صاحب ۳ ذی قعده ۱۲۹۴ ہجری مطابق ۹ نومبر ۱۸۷۷ء کو پیدا ہوئے اور براہین احمدیہ حصہ چہارم ۱۸۸۴ء میں منظر عام پر آئی۔بہر حال اصل شعر یہ ہے۔مصطفی آئینہ روئے خداست منعکس دروے ہمہ خوئے خداست ۱۲ - " علامہ " پیر محمد کرم شاہ صاحب ایم اے آنرز (الازہر) سجادہ نشین بھیرہ ولادت ۲۱ رمضان المبارک ۱۳۳۶ھ مطابق یکم جولائی ۱۹۱۸ ء وفات کے اپریل ۱۹۹۸ء) رو آپ پیر طریقت " اور "رہبر شریعت " کہلاتے تھے۔ملتان کے شہرہ آفاق صوفی حضرت بہاء الحق والدین ابو محمد ذکریا سہروردی کی نسل میں سے تھے۔آپ کی تصانیف میں سے تفسیر ضیاء القرآن سنی حلقوں میں بہت مقبول ہے۔1921ء میں آپ نے لاہور سے ماہنامہ ”ضیائے حرم " جاری کیا۔۱۹۸۰ء سے آپ وفاقی شرعی عدالت کے جج کے عہدہ پر فائز ہوئے۔بعد ازاں سپریم کورٹ اپیلنٹ شریعت بینچ کے جج بنے اور مارچ ۱۹۹۸ء میں سبکدوش ہوئے۔آپ کچھ عرصہ جمیعہ العلمائے پاکستان کے سینئر نائب صدر رہے۔انہیں حکومت مصر نے اپنے قومی اعزاز "نواط الامتیاز“ اور ”حکومت پاکستان نے ”ستارہ امتیاز سے نوازا۔آپ کے رسم چہلم پر ”مولانا طاہر القادری صاحب نے کہا:۔پیر محمد کرم شاہ عصر حاضر کے مجد داور مجہند تھے۔" "