بیسویں صدی کا علمی شاہکار

by Other Authors

Page 141 of 232

بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 141

141 - جناب جی ایم مفتی صاحب مدیر ہفت روزہ قائد مظفر آباد (آزاد کشمیر) جناب جی ایم مفتی صاحب مدیر قائد" نے "عذاب الہی" کے زیر عنوان ۲۳ اگست ۱۹۷۳ء کو ایک اداریہ سپرد قلم فرمایا۔(عکس ملاحظہ ہو سوات 221 تا 222 کرنا قیام یہ ادارتی نوٹ دراصل حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی مشہور و معروف تصنیف کشتی نوح (مطبوعہ (۱۹۰۲ء) کی بعض پر شوکت عبارتوں کا مرقع تھا جسے نہایت عمدگی اور نفاست کے ساتھ ایک حسین گلدستہ کی صورت دے دی گئی۔اس حقیقت کے ثبوت کے لئے ہم ذیل میں اصل کتاب کے متعلقہ اقتباسات ہدیہ قارئین کرتے ہیں۔پہلا اقتباس ” دنیا کی لعنتوں سے مت ڈرو کہ وہ دھوئیں کی طرح دیکھتے دیکھتے غائب ہو جاتی ہیں اور وہ دن کو رات نہیں کر سکتیں۔بلکہ تم خدا کی لعنت سے ڈرو جو " بان ، نازل ہوتی اور جس پر پڑتی ہے اس کی دونوں جہانوں میں بیخ کنی کر جاتی۔۔تم یا کاری کے ساتھ اپنے تئیں بچا نہیں سکتے۔کیونکہ وہ خدا جو تمہارا خدا نے، اس کی انسان کے پاتال تک نظر ہے۔کیا تم اس کو دھوکا دے سکتے ہو ؟ پس تم سیدھے ہو جاؤ اور صاف ہو جاؤ اور پاک ہو جاؤ اور کھرے ہو جاؤ۔اگر ایک ذرہ تیرگی تم میں باقی ہے تو وہ تمہاری ساری روشنی کو دور کر دے گی اور اگر تمہارے کسی پہلو میں تکبر یا ریا ہے۔یا خود پسندی ہے۔یا کسل ہے۔تو تم ایسی چیز نہیں ہو کہ جو قبول کے لائق ہو۔ایسا نہ ہو کہ تم صرف چند باتوں کو لے کر اپنے تئیں دھو کا دو کہ جو کچھ ہم نے کرنا تھا کر لیا ہے۔کیونکہ خدا چاہتا ہے کہ تمہاری ہستی پر پورا پورا انقلاب آوے۔اور وہ تم سے ایک موت مانگتا ہے جس کے بعد وہ تمہیں گا۔زندہ کرے گا۔(صفحہ ۱۱ (۱۲)