صحیح بخاری (جلد پانز دہم) — Page 108
۱۰۸ ۸۰ - كتاب الدعوات صحیح البخاری جلد ۱۵ ثابت شده علاج Ice cold baths ہیں۔(Centre of Disease Control (CDC کے مطابق ۵ فیصد امریکی depression کا شکار ہیں، اور corona pandemic کے سال میں یہ شرح بڑھ گئی ہے۔کئی مریضوں کی ادویات میں اس علاج سے کمی واقع ہوئی ہے یا پھر مکمل طور پر ادویات مختم ہو گئیں ہیں۔(۲) Ice cold hydrotherapy سے جسم میں مختلف hormones (مثلاً noradrenaline endorphins، اور دیگر neuro transmitters فوری طور پر بڑھتے ہیں اور دماغ پر مثبت اثر ڈالتے ہیں۔اس کے نتیجہ میں دماغی قوت بڑھتی ہے، یاد داشت تیز ہوتی ہے، اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت میں بہتری آتی ہے۔(۳) ایک تحقیق ۲۰۱۵ میں جب hot & ice cold showers کے دو گروپ کا موازنہ کیا گیا تو یہ ثابت ہوا کہ cold showers کے گروپ میں موجود افراد میں زیادہ قوت اور ہمت دیکھنے میں آئی۔(۴) Ice cold showers کے بعد نیند بھی بہتر ہوتی ہے اور گہری نیند آتی ہے۔(۵) مختلف Psychotic Disorders مثلاً Schizophrenia میں Cold hydrotherapy کے مفید نتائج دیکھنے میں آئے، اور اس کا اثر اسی طرح ہے جس طرح مختلف Psychosis میں Shock therapy (یعنی Electroconvulsive Therapy) طریقہ علاج ہے۔Ice cold therapy Art of Tummo study Tibetean Monks (♥) اور توجہ (Meditation) سے روحانی مدارج میں ترقی دیکھی ہے اور جسمانی صحت اور عمر میں بھی بہت فائدہ ہوا ہے۔(۷) درد شقیقہ Migraine جو ایک عام مرض ہے۔اس میں Ice hyrdotherapy کا فائدہ دیکھا گیا ہے اور متعدد مریضوں میں migraine کی شدت میں کمی واقع ہوتی ہے یا پھر مکمل فائدہ ہوا ہے۔غرض منفی درجہ حرارت خواہ وہ برف کے پانی اور اولوں یا جدید طریقہ کار سے حاصل کیا جائے ہماری خطاؤں“ یعنی جسمانی و روحانی بیماریوں کے لئے ایک اکسیر ہے۔اسی لئے اس حدیث میں یہ دعا سکھائی گئی ہے کہ ”اے اللہ میری خطاؤں کو برف اور اولوں کے پانی سے دھو ڈال۔“ خدا تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے: وَاذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِيْنِ (سورۃ الشعراء: ۸۱) یعنی ”جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ شفا دیتا ہے۔“ یعنی میری خطاؤں“ یعنی بے اعتدالیوں کے نتیجہ میں جو روحانی و جسمانی بیماریاں مجھے لاحق ہوتی ہیں، تو اپنے محبوب ترین طبیب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی راہنمائی میں برف کے پانی یا اولوں سے دھو ڈال۔" روزنامه الفضل لندن، ۱۸ اگست ۲۰۲۱، صفحه ۵،۴)