آئینہ کمالات اسلام کا دوسرا نام 'دافع الوساوس' ہے۔ یہ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے۔ ایک حصہ اردو میں ہے اور دوسرا عربی میں۔ اردو حصہ کی تاریخ ۱۸۹۲ء ہے اور اس کا عربی حصہ ۱۸۹۳ء کے آغاز میں لکھا گیا۔ اس کتاب کی وجہ تالیف جیسا کہ خود کتاب سے ظاہر ہے یہ ہوئی کہ ایک طرف اسلام کے خلاف پادریوں کی طرف سے جن کے فتنہ کو احادیث نبویہ میں دجّال کے فتنہ سے تعبیر کیا گیا ہے، مہم جاری تھی۔ اور وہ بے تحاشا اسلام، بانی اسلام اور قرآن مجید پر اعتراضات کر رہے تھے۔ اور وہ اس یقین کے ساتھ میدان میں نکلے تھے کہ دنیا کا آئندہ مذہب عیسائیت ہوگا۔ اور اسلام کو عیس...
more
LENGTH
776 pages
LANGUAGE
Urdu