مولف و مرتب موصوف نے نومبر 1900 ء میں یہ کتاب تیار کرکے ان حالات کا سچا فوٹو تیار کیا جس سے پیر مہر علی شاہ گولڑوی کے حضرت اقدس مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود کے بالکل مباحثہ تفسیر القرآن کے واقعات اور پیش آمدہ دیگر متعلقہ حالات کا ریکارڈ محفوظ ہوگیا۔ امر واقعہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے علماء سے طویل مباحثات و مناظرات کے بعد 1896ء میں اپنی کتاب انجام آتھم میں آئندہ کے لئے مباحثات کے نتائج بدامنی اور فتنہ انگیزی وغیرہ کے پیش نظر ان میں حصہ نہ لینے کا اعلان فرمایا لیکن صوفیاء اور اہل اللہ کہلانے والوں کے لئے روحان...
more