تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 708
تاریخ <mark>احمد</mark>یت 708 جلد ۲۰ بغیر کوئی چارہ نہ ہوتا پس تمہارا آقا تو عیسی اور موسیٰ سے بھی بڑھ کر ہے۔تمہیں چاہیئے کہ جب تم قادیان جاؤ تو اس وقت تک کروڑوں <mark>احمد</mark>ی ہو چکا ہو۔اور اپنی نسلوں کو سکھاؤ کہ وہ <mark>احمد</mark>یت کو بڑھائیں اور ترقی دیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ پاؤں کے قدموں کے نیچے جنت ہوتی ہے اس کے یہی معنے ہیں کہ ماں اگر چاہے تو اپنے بچوں کو جنتی بنا سکتی ہے۔سواے <mark>احمد</mark>ی عور تو ! اپنی اولاد کو جنتی بنانے کی کوشش کرو اور اُن کو یہ تعلیم دو کہ <mark>احمد</mark>یت کو دُنیا میں پُر امن طریق پر پھیلا کر دم لیں۔صرف پنجاب میں نہیں بلکہ ساری دنیا میں۔تمہیں قادیان سے آئے ہوئے تیرہ سال ہو رہے ہیں۔چاہیئے تھا کہ اس تیرہ سال کے عرصہ میں تم جماعت کو کئی گنا بڑھا دیتیں۔بیشک عورت مردوں کی طرح کام نہیں کر سکتی مگر اپنے خاوندوں اور بیٹوں کو ترغیب دے سکتی ہے۔عیسائی عورتیں اپنی زندگی وقف کر کے ساری عمر دین کا کام کرتی ہیں تم کو بہر حال عیسائیوں سے بڑھ کر نمونہ دکھانا چاہیئے اور قیامت تک اسلام اور <mark>احمد</mark>یت کے جھنڈے کو بلند رکھنا چاہیئے۔اللہ تعالیٰ تمہارے اور وہ تمہیں اپنے فرائض کو بیچ رنگ میں ادا کرنے کی توفیق بخشے، تمہیں <mark>احمد</mark>یت کا سچا خادم بنائے اور تمہیں اپنی برکات سے ہمیشہ بہرہ ور فرما تا ر ہے۔“ مارے ساتھ ہو