تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 381 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 381

تاریخ <mark><mark>احمد</mark></mark>یت فصل چهارم 381 <mark><mark>حضرت</mark></mark> مصلح موعود کا روح پرور پیغام اور خطاب خدام ال<mark><mark>احمد</mark></mark>یہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع میں لمصل جلد ۲۰ سیدنا <mark><mark>حضرت</mark></mark> خلیفتہ اسیح الثانی اصلح الموعود نے مجلس خدام ال<mark><mark>احمد</mark></mark>یہ کے سالانہ اجتماع ۱۹۵۹ء کے موقعہ پر ایک نہایت ایمان افروز پیغام دیا۔یہ تاریخی پیغام ۲۳ ا کتوبر ۱۹۵۹ء کو خدام ال<mark><mark>احمد</mark></mark>یہ کے سالانہ اجتماع کے افتتاحی اجلاس میں <mark><mark>صاحب</mark></mark>زادہ ڈاکٹر <mark><mark>مرزا</mark></mark> منور <mark><mark>احمد</mark></mark> <mark><mark>صاحب</mark></mark> نائب صدر مجلس خدام ال<mark><mark>احمد</mark></mark>یہ نے پڑھ کر سنایا اور دوسرے روز ۲۴ /اکتوبر کو حضور نے خود ت<mark><mark>شریف</mark></mark> لا کر یہ پیغام پڑھا اور اس میں درج شدہ تاریخی عہد دوباره خدام سے دوہرایا اس روح پرور پیغام کا متن حسب ذیل ہے :- اعوذ بالله من الشيطن الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم هو الن نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ــــــاصر خدام ال<mark><mark>احمد</mark></mark>یہ کے نوجوانوں کو میں اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ انسان دنیا میں پیدا بھی ہوتے اور مرتے بھی ہیں لیکن قو میں اگر چاہیں تو وہ ہمیشہ کے لئے زندہ رہ سکتی ہیں۔پس تمہیں اپنی قومی حیات کے استحکام کے لئے ہمیشہ کوشش کرنی چاہئے اور نسلاً بعد نسل۔۔۔<mark><mark>احمد</mark></mark>یت کو پھیلانے کی جدو جہد کرتے چلے جانا چاہئے۔اگر مسیح موسوٹی کے پیرو آج ساری دنیا میں پھیل گئے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ مسیح محمدی جو اپنی تمام شان میں مسیح موسوی سے افضل ہے اس کی جماعت ساری دنیا میں نہ پھیل جائے۔<mark><mark>حضرت</mark></mark> مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو اس مقصد کے لئے دعا بھی کی ہے اور فرمایا ہے کہ۔