جدید تعلیم یافتہ لوگوں کو عربی زبان کی باریکیوں میں الجھائے بغیر آسان اور سادہ طریق پر عربی زبان کے اسلوب اور جملوں کی بناوٹ بتانے کےلئے مصنف نے قابل قدر کتابچہ مرتب کیا ہے جس میں مختلف رنگوں اور اشاروں کے استعمال سے سبق کو سمجھنا مزید سلیس بنایا گیا ہے۔ اس کتابچہ میں ابتدائی اسباق کے زینے مکمل کرواکر نمازکے عربی الفاظ اور چند سورتوں کے الفاظ کی بناوٹ اوران کا بامحاورہ اور لفظی ترجمہ بھی سکھایا گیا ہے۔