شمائل النبی ؐ — Page iii
پیش لفظ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلیٰ اخلاق اور اسوہ حسنہ گل انسانیت کے لئے بہترین نمونہ ہیں۔ائمہ احادیث نے بہت محبت، عقیدت اور محنت کے ساتھ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال و عادات اور خصائل و تعلیمات کو عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جمع کیا۔ان بزرگ محدثین میں سے حضرت امام ترمذی رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب آقا صلی علیم کے شب و روز، سفر و حضر ، حلیہ مبارک اور اخلاق و اطوار پر مشتمل احادیث کو اکٹھا کرنے کی سعادت پائی اور یہ کتاب شمائل النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے معروف ہے۔اس کتاب کا اردو ترجمہ نور فاؤنڈیشن کی طرف سے تیار کیا گیا ہے اور سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد پر یہ کتاب اردو ترجمہ کے ساتھ انگلستان سے پہلی بار طبع کی جارہی ہے۔اللہ تعالیٰ کرے کہ قارئین اس کتاب سے فائدہ اٹھائیں اور حضرت رسول کریم صلی الم کے اخلاق عالیہ کو اپنانے کی کوشش کرنے والے ہوں۔آمین منیر الدین شمس ایڈیشنل وکیل التصنيف مارچ ۲۰۲۱