سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 486
سیرت المہدی 486 حصہ دوم صاحب کا یہ <mark>من</mark>شاء ہے کہ روایت کے اصول کی رو سے تو میں اپنے فہم کے مطابق پڑتال کیا <mark>کرو</mark>ں مگر درایت کے مطابق پر کھنے کے لئے ڈاکٹر صاحب اور ان کے ہم مشربوں کی فہم وفراست کی عینک لگا کر روایات کا امتحان کیا <mark>کرو</mark>ں۔تو گو ایسا ممکن ہو۔لیکن ڈر صرف یہ ہے کہ کیا اس طرح میری کتاب ”پیغامی عقائد کی کتاب تو نہ بن جائے گی۔اور کیا ڈاکٹر صاحب کی اس ساری تجویز کا یہی مطلب تو نہیں کہ محنت تو <mark>کرو</mark>ں میں اور کتاب ان کے مطلب کی تیار ہو جائے۔مکرم ڈاکٹر صاحب ! افسوس! آپ نے اعتراض کرنے میں انصاف سے کام نہیں لیا بلکہ یہ بھی نہیں سوچا کہ آپ کے بعض اعتراضات ایک دوسرے کے مخالف پڑے ہوئے ہیں۔ایک طرف تو آپ یہ فرماتے ہیں کہ میری کتاب "محمودی عقائد کی کتاب ہے اور دوسری طرف میرے خ<mark>لا</mark>ف یہ ناراضگی ہے کہ میں نے درایت سے کام نہیں لیا اور حضرت مسیح موعود علیہ الس<mark>لا</mark>م کے طریق عمل اور تحریرات کے خ<mark>لا</mark>ف روایتیں درج کر دی ہیں۔اب آپ خود فرمائیں کہ اس حالت میں میں <mark>کرو</mark>ں تو کیا <mark>کرو</mark>ں؟ <mark>اپنی</mark> درایت سے کام لوں تو میری کتاب محمودی عقائد کی کتاب بنتی ہے اور اگر درایت سے کام نہ لوں تو یہ الزام آتا ہے کہ درایت کا پہلو کمزور ہے۔ایسی حالت میں میرے لئے آپ کے خوش کرنے کا سوائے اس کے اور کونسا رستہ کھ<mark>لا</mark> ہے کہ میں درایت سے کام تو لوں۔مگر <mark>اپنی</mark> درایت سے نہیں بلکہ آپ کی درایت سے اور ہر بات جو آپ کے عقیدہ کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والس<mark>لا</mark>م کے طریق عمل اور تحریرات کے خ<mark>لا</mark>ف ہو۔اسے رڈ کرتا جاؤں جس کا نتیجہ یہ ہو کہ جب کتاب شائع ہو تو آپ خوش ہو جائیں کہ اب یہ کتاب روایت و درایت ہر دو پہلو سے اچھی ہے۔کیونکہ اس میں کوئی بات <mark>لا</mark> ہوری احباب کے عقائد کے خ<mark>لا</mark>ف نہیں۔اگر جرح و تعدیل کا یہی طریق ہے تو خدا ہی حافظ ہے۔یہ سب کچھ میں نے ڈاکٹر صاحب کے اصول کو مد نظر رکھ کر عرض کیا ہے ورنہ حق یہ ہے کہ میں نے جہاں تک میری طاقت ہے روایت و درایت دونوں پہلوؤں کو دیانت داری کے ساتھ علی قدر مراتب ملحوظ رکھا ہے اور یہ نہیں دیکھا کہ چونکہ ف<mark>لا</mark>ں بات ہمارے عقیدہ کے مطابق ہے اس لئے اسے ضرور لے لیا جائے یا چونکہ ف<mark>لا</mark>ں بات <mark>لا</mark>ہوری احباب کے عقیدہ کے مطابق ہے۔اس لئے اسے ضرور چھوڑ دیا جائے۔بلکہ جو