صحیح مسلم (جلد چہار دہم)

Page vii of 280

صحیح مسلم (جلد چہار دہم) — Page vii

سے وفاداری کا خیال رکھنا پڑتا ہے وہاں عربی متن کا ایسا لفظی ترجمہ بھی درست نہیں ہو گا جو اصل مفہوم سے دور لے جائے۔بڑی محنت اور جانفشانی سے ان باتوں کو مد نظر رکھ کر ترجمہ کیا جارہا ہے۔اس وقت صحیح مسلم کے ترجمہ کا کام جاری ہے۔جس کی چودہویں جلد کتاب القدر كتاب العلم ، كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار كتاب التوبة، كتاب صفات المنافقين و احکامھم اور کتاب صفة القيامة والجنة والنار مشتمل ہے۔صحیح مسلم جلد چہاردہم میں ابواب کی ترقیم دار الكتاب العربي بيروت الطبعة الاولی کے مطابق ہے۔باب کے ساتھ 2 نمبر ز ہیں۔بریکٹ والا نمبر " المعجم المفهرس“ کے مطابق ہے۔بریکٹ سے باہر والا نمبر تحفة الاشراف للمزی“ کے مطابق ہے۔اسی طرح ہر حدیث کے 3 نمبر ز ہیں بریکٹ والا نمبر "المعجم المفهرس للاحادیث“ کے مطابق ہے اور بریکٹ سے باہر والا نمبر نور فاؤنڈیشن کی قائم کردہ ترقیم کے مطابق ہے اور یہ نمبر مسلسل رہے گا۔مثلاً جلد اول حدیث نمبر 1 سے 319 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد دوم حدیث نمبر 320 سے 799 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد سوم حدیث نمبر 800 سے 1384 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد چہارم حدیث نمبر 1385 سے 1778 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد پنجم حدیث نمبر 1779 سے 1997 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد ششم حدیث نمبر 1998 سے 2470 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد ہفتم حدیث نمبر 2471 سے 2765 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد ہشتم حدیث نمبر 2766 سے 3142 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد نہم حدیث نمبر 3143 سے 3374 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد دہم حدیث نمبر 3375 سے 3645 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد یاز دہم حدیث نمبر 3646 سے 3959 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد دوازدہم حدیث نمبر 3960 سے 4374 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد سیز دہم حدیث نمبر 4375 سے 4766 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد چہار دہم حدیث نمبر 4767 سے 5034 تک کی احادیث پر مشتمل ہے اور جلد پانزدہم انشاء اللہ حدیث نمبر 5035 سے شروع ہوگی۔ہر حدیث کے آخر پر جو نمبر دیا گیا ہے وہ صحیح مسلم مطبوعه دار الكتاب العربی بیروت کے مطابق ہے۔!!