صحیح مسلم (جلد سیز دہم)

Page viii of 376

صحیح مسلم (جلد سیز دہم) — Page viii

یہ ہے کہ کوئی حدیث جو مسلم میں موجود ہے وہ مسلم میں اور کہاں کہاں آتی ہے۔اسی طرح تخریج سے مراد یہ ہے کہ مسلم کے علاوہ وہ حدیث باقی صحاح میں کہاں کہاں موجود ہے۔ان احادیث کی اطراف اور تخریج کے ساتھ اس بات کی بھی وضاحت کر دی گئی ہے کہ کسی کتاب کی اندرونی تقسیم میں وہ حدیث کس نمبر، عنوان اور کتاب کے تحت آ رہی ہے۔مثلاً مسلم جلد سیزدهم کتاب فضائل الصحابة کی روایت نمبر 4377 کے مضمون کی ایک اور روایت مسلم کی ہی کتاب کے کتاب فضائل الصحابۃ میں روایت نمبر 4378 باب من فضائل ابي بكر الصدیق رضی اللہ عنہ میں بھی موجود ہے جس کا ذکر اطراف میں کر دیا گیا ہے۔اسی طرح مسلم کتاب فضائل الصحابة كى حديث نمبر 4375 بخاری میں کتاب فضائل اصحاب النبی روایت نمبر 3653 باب مناقب المهاجرين وفضلھم میں بھی موجود ہے، جس کا ذکر تخریج میں کر دیا گیا ہے۔مسلم کی احادیث کی اطراف کے لئے نور فاؤنڈیشن کے تجویز کردہ سیریل نمبر کو اختیار کیا گیا ہے اور مسلم کی احادیث کی تخریج کے لئے بخاری کی احادیث کے نمبر فتح الباری کی ترقیم کے مطابق ہیں۔ترمذی کی احادیث کے نمبر احمد شاکر کی ترقیم کے مطابق ہیں۔ابو داؤد کی احادیث کے نمبر محی الدین کی ترقیم کے مطابق ہیں۔نسائی کی احادیث کے نمبر ابو غدہ کی ترقیم کے مطابق ہیں اور سنن ابن ماجہ کی احادیث کے نمبر عبدالباقی کی ترقیم کے مطابق ہیں۔مترجمين !!!