صحیح مسلم (جلد یازدہم) — Page viii
کے ساتھ اس بات کی بھی وضاحت کر دی گئی ہے کہ کسی کتاب کی اندرونی تقسیم میں وہ حدیث کس نمبر ، عنوان اور کتاب کے تحت آ رہی ہے۔مثلاً مسلم جلد یاز دہم کتاب الاشربة کی روایت نمبر 3646 کے مضمون کی ایک اور روایت مسلم کی ہی کتاب کے کتاب الاشربۃ میں روایت نمبر 3647 باب تحريم الخمروبيان انها تكون من عصير العنب میں بھی موجود ہے۔جس کا ذکر اطراف میں کر دیا گیا ہے۔اسی طرح مسلم کتاب الاشربة كى حديث نمبر 3646 بخاری میں کتاب البیوع روایت نمبر 2089 باب ماقيل في الصواغ میں بھی موجود ہے، جس کا ذکر تخریج میں کر دیا گیا ہے۔مسلم کی احادیث کی اطراف کے لئے نور فاؤنڈیشن کے تجویز کردہ سیریل نمبر کو اختیار کیا گیا ہے اور مسلم کی احادیث کی تخریج کے لئے بخاری کی احادیث کے نمبر فتح الباری کی ترقیم کے مطابق ہیں۔ترمذی کی احادیث کے نمبر احمد شاکر کی ترقیم کے مطابق ہیں۔ابو داؤد کی احادیث کے محی الدین کی ترقیم کے مطابق ہیں۔نسائی کی احادیث کے نمبر ابو غدہ کی ترقیم کے مطابق ہیں۔سنن ابن ماجہ کی احادیث کے نمبر عبدالباقی کی ترقیم کے مطابق ہیں۔نمبر مترجمين