صحیح مسلم (جلد یازدہم)

Page v of 270

صحیح مسلم (جلد یازدہم) — Page v

نیز آپ نے احادیث کو پرکھنے کا یہ بہترین اصول پیش فرمایا ہے کہ: اگر ایک حدیث ضعیف درجہ کی بھی ہو بشر طیکہ وہ قرآن اور سنت اور ایسی احادیث کے مخالف نہیں جو قرآن کے موافق ہیں تو اس حدیث پر عمل کرو۔“ (روحانی خزائن جلد ۱۹، کشتی نوح، صفحہ نمبر ۶۴) جو کتب صحاح ستہ میں شامل ہیں ان میں سے ایک صحیح مسلم ہے جسے حضرت امام مسلم نے جن کا پورا نام ابوالحسین مسلم بن الحجاج بن مسلم القشیری ہے جمع کیا۔ان احادیث کے مختلف زبانوں میں تراجم بھی ہوئے۔ہر مترجم نے اپنے اپنے علم اور فہم کے مطابق ترجمہ کرنے کی کوشش کی۔اکثر ترجمے پرانی طرز کے ہیں جن کا سمجھنا عربی کا علم نہ رکھنے والوں اور مبتدیوں کے لئے آسان نہیں ہے۔حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جماعت احمدیہ کی طرف سے احادیث کے تراجم کرنے کی غرض سے نور فاؤنڈیشن کا قیام فرمایا۔حضور انور کے ارشاد کی تعمیل میں نور فاؤنڈیشن نے صحیح مسلم کا ترجمہ کر کے شائع کیا۔اس ترجمہ میں حسب ضرورت حاشیہ میں ضروری نوٹ بھی دئے گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس سلسلہ میں کام کرنے والوں کی خدمت کو قبول فرما کر ان کو اس دنیا اور اگلے جہاں میں احسن جزا عطا فرمائے۔آمین نظارت نشر و اشاعت قادیان حضرت خلیفہ مسیح الامس ایدہ اللہ تعالی نصرہ العزیز کے ارشاد اور اجازت سے صحیح مسلم کے ان تراجم کو ہندوستان میں پہلی بار شائع کر رہی ہے۔الحمد للہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد اور آپ کے عملی نمونہ کے مطابق اپنی زندگیاں گزارنے اور سنوارنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین والسلام خاكسار حافظ مخدوم شریف ناظر نشر و اشاعت قادیان