صحیح مسلم (جلد ہشتم)

Page vi of 328

صحیح مسلم (جلد ہشتم) — Page vi

کتاب کے تحت آ رہی ہے۔مثلاً مسلم جلد 8 کتاب البیوع کی روایت نمبر 2766 کے مضمون کی ایک اور روایت مسلم کی ہی کتاب کے کتاب البیوع میں روایت نمبر 2767 باب ابطال بيع الملامسة والمنابذة میں بھی موجود ہے۔جس کا ذکر اطراف میں کر دیا گیا ہے۔اسی طرح مسلم کتاب البیوع کی حدیث نمبر 2766 بخاری میں کتاب الصلاة روایت نمبر 368 باب ما يستر من العورة اور كتاب مواقيت الصلاة روایت نمبر 584 باب الصلاة بعد الفجر حتى ترتفع الشمس میں بھی موجود ہے۔جن کا ذکر تخریج میں کر دیا گیا ہے۔مسلم کی احادیث کی اطراف کے لئے نور فاؤنڈیشن کے تجویز کردہ سیریل نمبر کو اختیار کیا گیا ہے اور مسلم کی احادیث کی تخریج کے لئے بخاری کی احادیث کے نمبر فتح الباری کی ترقیم کے مطابق ہیں۔ترمذی کی احادیث کے نمبر احمد شاکر کی ترقیم کے مطابق ہیں۔ابو داؤد کی احادیث کے نمبر محی الدین کی ترقیم کے مطابق ہیں۔نسائی کی احادیث کے نمبر ابو غدة کی ترقیم کے مطابق ہیں۔سنن ابن ماجہ کی احادیث کے نمبر عبدالباقی کی ترقیم کے مطابق ہیں۔مترجمين !!!