صحیح مسلم (جلد پنجم)

Page v of 188

صحیح مسلم (جلد پنجم) — Page v

سے وفاداری کا خیال رکھنا پڑتا ہے وہاں عربی متن کا ایسا لفظی ترجمہ بھی درست نہیں ہوگا جو اصل مفہوم سے دور لے جائے۔بڑی محنت اور جانفشانی سے ان باتوں کو مد نظر رکھ کر ترجمہ کیا جار ہا ہے۔اس وقت صحیح مسلم کے ترجمہ کا کام جاری ہے۔جس کی پانچویں جلد کتاب الصیام اور کتاب الاعتکاف پر مشتمل ہے۔صحیح مسلم جلد پنجم میں ابواب کی ترقیم دار الکتاب العربي بيروت الطبعة الاولى کے مطابق ہے۔باب کے ساتھ 2 نمبر ز ہیں۔بریکٹ والا نمبر " المعجم المفهرس“ کے مطابق ہے۔بریکٹ سے باہر والا نمبر تحفة الاشراف للمزی“ کے مطابق ہے۔ނ اسی طرح ہر حدیث کے 3 نمبر ز ہیں بریکٹ والا نمبر "المعجم المفهرس للاحادیث کے مطابق ہے اور بریکٹ سے باہر ولا نمبر نور فاؤنڈیشن کی قائم کردہ ترقیم کے مطابق ہے۔اور یہ نمبر سلسل رہے گا۔مثلاً جلد اول حدیث نمبر 1 سے 319 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد دوم حدیث نمبر 320 سے 799 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد سوم حدیث نمبر 800 سے 1384 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد چہارم حدیث نمبر 1385 سے 1778 تک کی احادیث پر مشتمل ہے۔جلد پنجم حدیث نمبر 1779 سے 1997 تک کی احادیث پر مشتمل ہے۔چھٹی جلد انشاء اللہ حدیث نمبر 1998 - شروع ہوگی۔ہر حدیث کے آخر پر جو نمبر دیا گیا ہے وہ صحیح مسلم مطبوعه دارالکتاب العربي بیروت کے مطابق ہے۔جلد نمبر 5 میں موجود ہر حدیث کی اطراف اور تخریج حاشیہ میں درج کی گئی ہے۔اطراف سے مراد یہ ہے کہ کوئی حدیث جو مسلم میں موجود ہے وہ مسلم میں اور کہاں کہاں آتی ہے۔اسی طرح تخریج سے مراد یہ ہے کہ مسلم کے علاوہ وہ حدیث باقی صحاح میں کہاں کہاں موجود ہے۔ان احادیث کے اطراف اور تخریج کے ساتھ اس بات کی بھی وضاحت کر دی گئی ہے کہ کسی کتاب کی اندرونی تقسیم میں وہ حدیث کس عنوان یا کتاب کے تحت آرہی ہے۔مثلاً مسلم جلد 5 کتاب الصیام کی روایت نمبر 1779 کے مضمون کی ایک اور حدیث مسلم کی ہی کتاب کے کتاب الصیام میں حدیث نمبر 1780 باب فضل شهر رمضان میں بھی موجود ہے۔