صحیح مسلم (جلد چہارم)

Page v of 301

صحیح مسلم (جلد چہارم) — Page v

نور فاؤنڈیشن صحیح مسلم کے ترجمہ کی توفیق پارہی ہے جس کی چوتھی جلد "كتاب الجمعة، كتاب صلاة العيدين ، كتاب صلاة الاستسقاء ، كتاب الكسوف ، کتاب الجنائز اور کتاب الزكاة پر مشتمل ہے۔نور فاؤنڈیشن نے اپنی تخریج وتحقیق کے مطابق آنحضرت ﷺ کی احادیث کے مضمون کو زیادہ جامع طریق پر اکٹھا کرنے کی کوشش کی ہے۔اس تحقیق کے مطابق صحیح مسلم جلد چہارم میں 394 احادیث شامل ہیں جو کہ المعجم المفہرس کے مطابق 425 احادیث بنتی ہیں۔صحیح مسلم جلد چہارم میں ابواب کی ترقیم دار الکتاب العربي بيروت الطبعة الاولى کے مطابق ہے۔باب کے ساتھ 2 نمبر ز ہیں۔بریکٹ والا نمبر " المعجم المفهرس“ کے مطابق ہے۔بریکٹ سے باہر والا نمبر "تحفة الاشراف للمزی“ کے مطابق ہے۔اسی طرح ہر حدیث کے 3 نمبر ز ہیں بریکٹ والا نمبر "المعجم المفهرس“ کے مطابق ہے اور بریکٹ سے باہر والا نمبر نور فاؤنڈیشن کی قائم کردہ ترقیم کے مطابق ہے۔اور یہ نمبر مسلسل رہے گا۔مثلاً جلد اول حدیث نمبر 1 سے 319 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد دوم حدیث نمبر 320 سے799 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد سوم حدیث نمبر 800 سے 1384 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد چہارم حدیث نمبر 1385 سے 1778 تک کی احادیث پر مشتمل ہے الحمدللہ۔اور جلد پنجم انشاء اللہ حدیث نمبر 1779 سے شروع ہوگی۔ہر حدیث کے آخر پر جو نمبر دیا گیا ہے وہ صحیح مسلم مطبوعـه دار الكتاب العربی بیروت کے مطابق ہے۔یہ اس لئے کیا گیا ہے تاکہ ریسرچ کرنے والے قاری کو ریسرچ میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔نور فاؤنڈیش