صحیح مسلم (جلد دوم)

Page iv of 303

صحیح مسلم (جلد دوم) — Page iv

نور فاؤنڈیشن صحیح مسلم کے ترجمہ کی توفیق پارہی ہے جس کی دوسری جلد کتاب الطهارة، كتاب الحيض، کتاب الصلاة “ پرمشتمل ہے۔نور فاؤنڈیشن نے اپنی تخریج وتحقیق کے مطابق آنحضرت ﷺ کی احادیث کے مضمون کو زیادہ جامع طریق پر اکٹھا کرنے کی کوشش کی ہے۔اس تحقیق کے مطابق صحیح مسلم جلد دوم میں 480 احادیث شامل ہیں جو کہ المعجم المفهرس کے مطابق 522 احادیث بنتی ہیں۔صحیح مسلم جلد دوم میں ابواب کی ترقیم دار الکتاب العربی بیروت کے مطابق ہے۔باب کے ساتھ 2 نمبر ز ہیں بریکٹ والا نمبر " المعجم المفهرس“ کے مطابق ہے۔بریکٹ سے باہر والا نمبر تحفة الاشراف للمزی“ کے مطابق ہے۔اسی طرح ہر حدیث کے 3 نمبر ز ہیں بریکٹ والا نمبر "المعجم المفهرس کے مطابق ہے اور بریکٹ سے باہر والا نمبر نور فاؤنڈیشن کی قائم کردہ ترقیم کے مطابق ہے۔اور یہ نمبر مسلسل رہے گا۔مثلاً جلد اول حدیث نمبر 1 سے 319 تک مشتمل تھی۔جلد دوم حدیث نمبر 320 سے 799 تک کی احادیث پر مشتمل ہے اور انشاء اللہ جلد سوم حدیث نمبر 800 سے شروع ہوگی۔ہر حدیث کے آخر پر جو نمبر دیا گیا ہے وہ صحیح مسلم مطبوعہ دارالکتاب العربی بیروت کے مطابق ہے۔یہ اس لئے کیا گیا ہے تاکہ ریسرچ کرنے والے قاری کو ریسرچ میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔نور فاؤنڈیشن