صحیح مسلم (جلد اوّل) — Page iii
بسم الله الرحمن الرحيم مقدمه حضرت امام مسلم کا پورا نام ابوالحسین مسلم بن الحجاج بن مسلم القشیر کی تھا۔ابوالحسین آپ کی کنیت تھی اور عساکر الدین لقب تھا۔قبیلہ بنو قشیر سے آپ تعلق رکھتے تھے جو عرب کا ایک مشہور خاندان تھا۔اور خراسان کا مشہور شہر نیشا پور آپ کا وطن تھا۔امام مسلم 204ھ میں پیدا ہوئے۔لیکن بعض علماء اور مورخین کی تحقیق یہ ہے کہ آپ کی ولادت 206 ھ میں ہوئی۔آپ نے 55 سال کی عمر پائی۔24 رجب 261 ھ کو نیشا پور میں وفات پائی اور وہیں تدفین ہوئی۔آپ کی شہرہ آفاق تالیف و تصنیف صحیح مسلم جس کو بخاری کے بعد اصح الکتب کہا جاتا ہے۔امام مسلم نے 3 لاکھ احادیث میں سے جانچ پڑتال کر کے تالیف کیا۔اور یہ احادیث ان کے مجوزہ معیار کے اعتبار سے مستند اور معتمد ہیں۔صحیح مسلم کے ترجمہ کا عربی متن ہم اس کتاب سے لے رہے ہیں جو دار الكتاب العـربـي بیروت لبنان ( طبع اولی 2004) کے نسخہ کے مطابق ہے۔اس میں 7563 روایات ہیں۔مگر یہ بات ذہن نشین رہے کہ اس تعداد میں بعض جگہ صرف اسناد کی بحث ہے یا پھر مثلہ کہہ کر پچھلی حدیث کے ساتھ سند کے مضمون کو ملا دیا گیا ہے۔جبکہ ترقیم فؤاد عبدالباقی کے مطابق صحیح مسلم کی احادیث کی تعداد 3033 بنتی ہے۔اس ترقیم میں بعض اوقات دو احادیث یا تین احادیث کے مضمون کو اکٹھا کر دیا گیا ہے۔جس کی وجہ سے مضمون کے سمجھنے میں کسی قدر مشکل ہوتی ہے۔نور فاؤنڈیشن صحیح مسلم کے ترجمہ کی توفیق پارہی ہے جس کی پہلی جلد کتاب الایمان “ پر مشتمل ہے۔نور فاؤنڈیشن نے اپنی تخریج و تحقیق کے مطابق آ ت ﷺ کی احادیث کے مضمون کو زیادہ جامع طریق پر اکٹھا کرنے کی کوشش کی ہے۔اس تحقیق کے مطابق صحیح مسلم جلد اول میں 319 احادیث شامل ہیں جو کہ ترقیم عبد الباقی کے مطابق 222 احادیث بنتی ہیں۔صحیح مسلم جلد اول میں ابواب کی ترقیم دار الكتاب العربیة بیروت کے مطابق ہے۔باب کے ساتھ 2 نمبرز ہیں بریکٹ والا نمبر " المعجم المفهرس “ کے مطابق ہے۔بریکٹ سے باہر والا نمبر تحفة الاشراف للمزی“ کے مطابق ہے۔اسی طرح ہر حدیث کے بھی 2 نمبر ز ہیں بریکٹ والا نمبر تـرقـيــم محمد فؤاد عبدالباقی“ کے مطابق ہے اور بریکٹ سے باہر والا نمبر نور فاؤنڈیشن کی قائم کردہ ترقیم کے مطابق ہے۔یہ اس لئے کیا گیا ہے تا کہ ریسرچ کرنے والے قاری کو ریسرچ میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔صحیح مسلم کے ترجمہ کی تقریباً10 جلدیں شائع ہوں گی انشاء اللہ۔یہ اس سلسلہ کی پہلی جلد ہے۔نور فاؤنڈینس