سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 71
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 51 سے نماز نہیں پڑھتے ایسی صورت ہو تو بچے کب نماز پڑھیں گے۔ اگر اس عمر میں نماز نہیں پڑھیں گے تو کب پڑھیں گے ؟ سید نا حضرت مسیح موعود نے فرمایا کہ جو شخص قرآن مجید کے سات سو احکام میں سے ایک پر بھی عمل نہیں کرتا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ قرآن کریم کا گہرائی سے مطالعہ کرتے رہیں اور قرآن کریم کو سمجھنے کے لئے سید نا حضرت مسیح موعود کی کتب کا مطالعہ ضروری ہے۔ مجلس انصاراللہ ایک خاص پروگرام کے تحت کتب حضرت مسیح موعود کو پڑھنے کا اہتمام کرے۔ اپنی اولاد کے لئے پہلے اپنی اصلاح کریں۔ اپنی بیگم کے ساتھ نرم رویہ اور بچوں کے ساتھ پیار کا سلوک کریں اور آپ کا یہ نعرہ نَحْنُ أَنْصَارُ اللهِ بھی سچ بن جائے۔ اسلام نے انشاء اللہ ترقی کرنی ہے۔ جو وعدے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود سے کئے ہیں وہ ہر حال میں پورے ہوں گے۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہم سب متقی بن جائیں تا ہمارا بھی اس ترقی میں حصہ ہو۔ اپنی جانوں پر رحم کرو اور اس راہ میں فدا ہو جاؤ اور ہمہ تن اس کے ہو جاؤ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں سیدنا حضرت مسیح موعود کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگیوں کو سنوارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین“ اختتامی خطاب سالانہ اجتماع مجلس انصار الله جرمنی 31 مئی 2004ء بحوالہ ماہنامہ الناصر جرمنی اگست 2004ء)