سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 351
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 331 ایک عام احمدی اور عہدیدار میں فرق اسی طرح ایک اور بات کی طرف بھی اس حوالے سے توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ایک عام احمدی اور ایک عہدیدار میں بھی جو فرق ہے وہ عہدیداروں کو بھی ملحوظ رکھنا چاہیے اور نمازوں کے قیام کے لئے بھی اور دوسری نیکیاں بجالانے کی طرف بھی اپنے نمونے قائم کریں۔ تبھی ایک عام احمدی جو ہے اس کی بھی اس طرف توجہ ہوگی۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔“ (خطبه جمعه فرموده 19 مارچ 2010ء بحوالہ خطبات مسرور جلد 8 صفحہ (143)