سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 346
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 326 قائد اشاعت سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کیا مجلس کا کوئی اپنار سالہ ۔ اپنار سالہ ہے ؟ تو قائد اشاعت نے بتایا کہ گزشتہ سال ہم نے سید نا مسرور نمبر نکالا تھا۔ اب بھی ایک بلیٹن نکالنا تھا لیکن اس میں کچھ اصلاح ہونے والی تھی، صدر صاحب مجلس نے روکا ہوا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کیا اشاعت کی ٹیم نہیں ہے جو معیار دیکھے۔ اپنی ایک ٹیم بنائیں اور اس میں پڑھے لکھے لوگ شامل کریں۔ قائد تحریک جدید نے بتایا کہ ہم جماعت جرمنی کے تحریک جدید کے چندہ کا 1/4 حصہ جمع کرتے ہیں۔ ہمیں یہ ہدایت ہے کہ چوتھا حصہ مجلس انصاراللہ دیا کرے۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے کوئی اصول نہیں بتایا تھا۔ قائد تحریک جدید نے بتایا کہ گزشتہ سال انصار الله جرمنی کی طرف سے وعدہ دولاکھ دس ہزار یورو تھا۔ اس کے بالمقابل ہمیں دو لاکھ تریسٹھ ہزار نو سو اٹھائیس (2,63,928) یورو جمع کرنے کی توفیق ملی تھی۔ قائد تجنید سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ کیا آپ کی تجنید میں تمام انصار شامل ہیں۔ موصوف نے بتایا ہماری تجنید ابھی تسلی بخش نہیں ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا تو آپ تسلی بخش بنائیں اور مجالس سے رپورٹ لیا کریں۔ follow up کرتے رہیں۔ زعیم مجلس کا کام ہے کہ جب کوئی ناصر منتقل ہو تو اس کی اطلاع کرے۔ معاون صدر برائے سو مساجد نے بتایا کہ ہم اپنے وعدے بڑھا رہے ہیں۔ امسال ہمارا وعدہ پانچ لاکھ اکہتر ہزار (5,71,000) یورو کا ہے۔ میٹنگ نیشنل عامله مجلس انصار الله جرمنی 15 دسمبر 2009 ء ماہنامہ انصار اللہ فروری 2010ء صفحہ 11 تا 15)