سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 326
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 306 مانگے کہ اللہ تعالیٰ میری راہنمائی فرماتا رہے۔ تبھی عہدیدار اپنا خدمت کا حق ، عہدے کا حق صحیح ادا کر سکیں گے ۔ بعض دفعہ میرے پاس بھی لوگ آتے ہیں۔ پوچھوں کہ کوئی کام ہے؟ تو جماعتی خدمات کا بتاتے ہیں۔ جب بھی پوچھو تو کہتے ہیں کہ میرے پاس آج کل یہ عہدہ ہے تو نو جوانوں کی تو میں یہ اصلاح کر دیا کرتا ہوں، اکثر میں ان کو یہ کہتا ہوں کہ یہ تمہارے پاس عہدہ نہیں یہ تمہارے پاس خدمت ہے۔ خدمت کا تصور پیدا کرو گے تو تبھی صحیح طور پر خدمت کر سکو گے۔“ (خطبہ جمعہ فرمودہ 13 مارچ 2009ء بحوالہ خطبات مسرور جلد 7 صفحہ 138-139)